27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

این اے 249: الیکشن کمیشن کی طرف سے آر او کو دوبارہ گنتی کا حکم

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرلی گئی، الیکشن کمیشن نے آر او کو دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو 6 مئی کو صبح نو بجے آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ آج بروز منگل اسلام آباد میں درخواست کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آر او پابند نہیں ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرے، یہ درخواست بالکل بلا جواز ہے۔ انہوں نے ہارنے سے پہلے کہیں درخواست نہیں دی۔ درخواست انہوں نے رات کے ڈھائی بجے، اس وقت دی جب یہ ہار گئے، ہار جانے کے بعد تو سب ہی درخواست دیتے ہیں۔ درخوست گزار اب بھی وہ باتیں کر رہے ہیں جو الیکشن ٹریبونل میں کرنے کی ہیں۔

دوسری طرف سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ بڑی تعداد میں پریزائڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔ این اے 249 کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے۔

کراچی کے ضمنی انتخاب این اے 249 میں حصہ لینی والی جماعت پاک سر زمین پارٹی کے وکیل نے بھی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ تک محدود نہ رکھے، پیپلز پارٹی کراچی میں دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے