27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے لیے آرڈی نینس کی منظوری دے دی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے لیے آرڈی نینس لارہے ہیں، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بجائے انتخاب ہونا چاہیے, مریم اور بلاول کی وجہ سے ملک میں نابالغ لیڈرشپ مسلط ہو رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ سے 20 منٹ میں پورے حلقے کا نتیجہ مل جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں ایس او پیز پر عملدرآمد سب سے کم ہے۔ سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل کرانے میں کامیاب نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سے کہوں گا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد پر توجہ دیں۔ بھارت میں غیر ذمہ دارانہ الیکشن مہم سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھا۔ پاکستان میں بھی الیکشن کمیشن کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ پر ہماری قانون سازی مکمل ہوچکی ہے، بائیو میٹرک پر ابھی ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہونا باقی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ سے 20 منٹ کے اندر پورے حلقے کا نتیجہ مل جائے گا۔ انتخابی اصلاحات کے 4 حصے ہیں، ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے اور دوسرا حصہ ای ووٹنگ ہے۔ ای ووٹنگ بنیادی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ای وی ایم مشین استعمال کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے خاتمے کا وقت بھی قریب ہے۔ پاکستان میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی وجہ سے نابالغ لیڈرشپ مسلط ہو رہی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہیں دینا چاہتے جبکہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کو اتنا ہی پاکستانی سمجھتے ہیں جتنا پاکستان میں بسنے والوں کو۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ عدالتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے پہلے مدت لگ جاتی تھی، اب نادرا شجرا دیکھ کر وراثتی سرٹیفیکٹ جاری کردیتا ہے۔ اب وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کے لیے عدالت نہیں جانا پڑتا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی ہے، معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے