29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 18, 2021

ذلت ن لیگ کا مقدر بن چکی، دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، قادر خان مندوخیل

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے حلقے این اے 249 سے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنا اعتماد کھو دیا ہے، ذلت ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے، ان شاءاللہ دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوتی تو خود نائب صدر مریم نواز کو مبارکباد دیتا۔ استعفوں کا کہنے والے ایک سیٹ کے لیے بلاول بھٹو کے پاس ملازم اعلیٰ بھیج رہے ہیں۔

قادر خان مندوخیل نے کہا کہ این اے 249 کراچی کے تمام نتائج موجود ہیں، انشاءاللہ دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہوں گے۔ مریم نواز کو جلسے کی ناکامی کا علم ہوا تو کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی کا دورہ ہی ملتوی کر دیا تھا۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی منظوری کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ سرفہرست سیاسی حریفوں کے درمیان ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ یقیناً ووٹ کی ساکھ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے آر او کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو 6 مئی کو صبح نو بجے آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ آج بروز منگل اسلام آباد میں درخواست کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے