27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

بل اور میلنڈا گیٹس کی 27 سالہ رفاقت کا خاتمہ، ایک اور ارب پتی خاندان ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

دنیا کی معروف اور امیر ترین شخصیات بِل اور میلنڈا گیٹس نے بالآخر اپنی 27 سالہ طویل شادی کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ حیران کُن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ایک ہی بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے گزشتہ 27 سالوں کے دوران تین بچوں کو پالا پوسا، ایک فاؤنڈیشن بنائی جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو ایک صحت مند اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ہم اس مشن پر اب بھی یقین رکھتے ہیں اور فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اب ہم اپنی آئندہ زندگی میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مزید ساتھ نہیں چل سکتے۔”

 

بل اور میلنڈا کی پہلی ملاقات مائیکرو سافٹ ہی میں ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے 1994ء میں شادی کر لی تھی۔ بل گیٹس نے یہ ادارہ 1975ء میں اپنے دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا اور آج ان کی خالص دولت 130.5 ارب ڈالرز ہے۔ اس کے علاوہ وہ مائیکرو سافٹ کے 35.8 ارب ڈالرز کے حصص بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام کر چکے ہیں۔ بل نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیں گے تاکہ اپنی پوری توجہ فاؤنڈیشن پر دے سکیں جہاں میلنڈا بھی شریک چیئر پرسن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ وہ ایک انوسٹمنٹ اینڈ انکیوبیشن کمپنی کی بھی مالک ہیں جو امریکی خواتین کے لیے کام کرتی ہے۔

دونوں نے 2000ء میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن بنائی تھی جو آج امریکا میں خدمتِ خلق کی سب سے بڑی انجمن ہے اور دنیا کے بڑے اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کے اثاثوں کی کُل مالیت 2019ء کے اختتام تک 43.3 ارب ڈالرز تھی۔فاؤنڈیشن نے اُس سال 135 ممالک میں 5.1 ارب ڈالرز کی گرانٹس فراہم کیں۔

فاؤنڈیشن نے 2020ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ کووِڈ-19 کے خلاف عالمی کوششوں میں مدد کے لیے 1.75 ارب ڈالرز دے گا۔

اپنے آغاز سے آج تک فاؤنڈیشن صحت، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں کو 54.8 ارب ڈالرز کی براہ راست ادائیگی دے چکی ہے۔

اب گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ دونوں یعنی بل اور میلنڈا ادارے کی حکمتِ عملی ترتیب دینے اور اس کی منظوری کے لیے کام کرتے رہیں گے، اس کے مسائل کے حل میں شامل رہیں گے اور اس کی سمت بندی کا کام جاری رکھیں گے۔

یہ حالیہ چند سالوں میں دوسری بڑی طلاق ہے جس نے دنیا کو حیران کیا ہے۔ 2019ء میں ایمیزن کے بانی جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکنزی اسکاٹ کی رفاقت بھی 25 سالہ سفر کے بعد ختم ہو گئی تھی۔ اسکاٹ نے طلاق کے بعد ملنے والی دولت میں سے 5.7 ارب ڈالرز نسلی امتیاز اور غذائی عدم تحفظ کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اداروں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اِس سال کے اوائل میں انہوں نے اپنے بچوں کو پڑھانے والے ایک استاد ڈیو جیویٹ سے شادی کر لی۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے