21.6 C
Islamabad
ہفتہ, دسمبر 4, 2021

این اے 249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا دوسرا روز، پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹوں میں اضافہ

تازہ ترین

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...
- Advertisement -

کراچی کے این اے 249 انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا دوسرا روز، اب تک مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے مجموعی طور پر 649 ووٹ مسترد کر دیے گئے، تحریک انصاف کے ووٹوں میں اضافہ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ این اے 249 میں 60 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 134 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے 194 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کے حق میں 34 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ گنتی شروع ہونے سے قبل ہی پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام دیگر جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے ہی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی تاہم انہوں نے گنتی روکنے کی درخواست کردی ہے۔ البتہ الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کے اعتراض کے باوجود گنتی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کا اس حوالے سے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام تھیلے سیل تھے، شفاف انداز میں گنتی کا عمل جاری ہے، ہمیں اطمینان ہے۔ اگر دوبارہ پولنگ کرانی ہے تو پورے پاکستان میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دو چار گھنٹے میں یا صبح تک نتائج آجائیں گے، اب تک حلقے میں ہمارے برتری برقرار ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہوئے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آج دوسرا روز ہے۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آج بھی شریک ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 649 ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔

مزید تحاریر

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے