36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب میں کرونا وائرس کی تباہ کاری جاری تھیں، اس طوفان کی آمد نے مہاراشٹر اور گجرات سمیت مختلف ریاستوں میں عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

‏185 کلومیٹرز فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کے ساتھ بجلی کے کھمبوں اور موبائل فونز ٹاورز کو بھی اکھاڑ دیا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بجلی اور رابطے کی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

پھر سمندر میں اٹھنے والی بلند لہروں کی وجہ سے ممبئی کے قریب ایک بحری جہاز بھی ڈوب گیا، جس میں 273 افراد سوار تھے اور 96 اب تک لاپتہ ہیں۔ بھارتی بحریہ کے مطابق 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

گو کہ ‘توکتے’ بحیرۂ عرب میں آنے والے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک تھا لیکن بہتر پیش گوئی کی وجہ سے اس کے خلاف تیاری ممکن ہوئی اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد خطرناک علاقوں سے قبل از وقت نکال لیے گئے۔ عوام سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔

اس دوران ممبئی ایئرپورٹ بھی کئی گھنٹوں کے لیے بند رہا۔

اس طوفان کی وجہ سے ممبئی اور گجرات میں کرونا وائرس متاثر بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ سینکڑوں مریضوں کو ان فیلڈ ہسپتالوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جو طوفان کی زد میں آ سکتے تھے۔ مہاراشٹر میں تو دو دن کے لیے ویکسینیشن مہم بھی بند کر دی گئی۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس کے مطابق یہ طوفان بھارت کے ان لاکھوں لوگوں کے لیے دہرا دھچکا ہے کہ جن کے خاندان کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خلیج بنگال میں آنے والے طوفان ‘امپھان’ بھارت اور بنگلہ دیش میں 110 سے زیادہ افراد کی جانیں گئی تھیں۔

ویسے بحیرۂ عرب میں خلیج بنگال کے مقابلے میں شدید طوفان ذرا کم آتے ہیں لیکن عالمی حدت اور بدلتے موسمیاتی حالات کی وجہ سے سطح سمندر کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جو طوفانوں کا سبب بن رہا ہے۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹروپیکل میٹیورولوجی کے روکسی میتھیو کول کہتے ہیں کہ بحیرۂ عرب سب سے زیادہ تیزی سے گرم ہونے والے عالمی سمندروں میں شمار ہو رہا ہے۔

‏’توکتے’ کتنا شدید طوفان تھا، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے اثرات گجرات کے ساحل سے 2 ہزار کلومیٹرز دور واقع ماؤنٹ ایورسٹ اور گرد و نواح کے پہاڑوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے دامن میں موجود 200 سے زیادہ کوہ پیماؤں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پہاڑ کا رخ نہ کریں کیونکہ طوفان کی باقیات پر مشتمل ہوائیں تیزی سے ہمالیہ کی جانب بڑھ رہی ہیں اور یہاں بارش اور برف باری کا سبب بنیں گی۔ اسی طوفان کی وجہ سے دارالحکومت دلّی میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں جو گجرات کے ساحل سے 1200 کلومیٹرز دور واقع ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے