28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

نواز شریف کی 88 کنال زمین کی نیلامی کی تیاریاں، اشتہارات لگادیے گئے

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی 88 کنال اور 4 مرلے کی جائیداد کی نیلامی کا عمل شروع ہوگیا، نواز شریف کی جائیداد کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں موجود قائد ن لیگ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہال کے اندر اور باہر نیلامی کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔ جائیداد کی نیلامی کا حتمی فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کی طرف سے دیا گیا تھا۔

شیخوپورہ میں واقع نواز شریف کی زمین کا کل رقبہ 88 کنال 4 مرلے ہے جس کی نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے ضمانت کے طور پر جمع کروانے ہوں گے۔ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل شیخوپورہ کے میونسپل حال میں صبح 10 بجے سے جاری ہے۔

اس حوالے سے شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جائیداد کی 88 کنال 4 مرلے اراضی کی نیلامی اکٹھا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے نیلامی کے اشتہارات بھی ہر جگہ پھیلا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021 کو احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ دوسری طرف جائیداد کی نیلامی رکوانے سے متعلق میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز کی طرف سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

نیلامی رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے اور نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے 20 مئی کو نیلامی کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ آرٹیکل 199 کے تحت نیلامی رکوانے کی درخواستیں نہیں سنی جاسکتیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے