26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

نواز شریف پاکستان آجائیں، انہیں بھرپور سیکیورٹی دیں گے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے تو وہ پاکستان تشریف لے آئیں، نواز شریف کو پاکستان کی جیل میں سیکیورٹی دیں گے، نواز شریف بیرون ملک علاج کرانے گئے تھے یا بیٹوں کے کاروبار دیکھنے گئے تھے؟

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا کوئی گروپ نہیں ہے، سب ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی میں کوئی بھی شخص آزادانہ رائے کا حق رکھتا ہے۔ پی ٹی آئی ایک خاندان ہے، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی متحد ہے، تمام ارکان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیے جانے پر انہوں نے دعوت دی کہ نواز شریف پاکستان تشریف لے آئیں، انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ برطانیہ علاج کے لیے گئے تھے یا بیٹے کے کاروباری دفتر میں رونمائی کے لیے؟ خاندان کے سربراہ بیٹے کے کاروباری دفتر کا دورہ کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کے افراد علاج کے لیے ریلیف لے کر بیرون ملک گئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا، آنے والے بجٹ سے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کے لیے موجودہ حالات میں گزارا کرنا مشکل ہے۔ بجٹ کے آنے سے نچلی سطح پر عوامی مشکلات کے تدارک میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں، تمام محکمے بجٹ سےمتعلق رپورٹ پیش کررہے ہیں۔

دوسری طرف لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خادمہ جی، شرپسندی، غلاظت اور دوغلاپن آپ لوگوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ نواز شریف کی لندن میں ہسپتال میں موجودگی اور گھر پر بھی حملے ہوئے۔ گھر اور ہسپتال پر حملہ کرنے والے شرپسندوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے