28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

دنیا کے سستے اور مہنگے ترین پاسپورٹس کون سے؟

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاسپورٹ بظاہر ایک معصوم سا کتابچہ لگتا ہے، لیکن یہ بہت اہم دستاویز ہے جو بین الاقوامی سفر کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی لاگت تو تقریباً تمام ہی ممالک میں یکساں ہے، لیکن ایک پاسپورٹ حاصل کرنے پر کتنا خرچا آتا ہے؟ یا پھر مقامی قوتِ خرید کے لحاظ سے پاسپورٹ بنوانا کتنا سستا یا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے؟ یہ وہ سوالات کے جن کے جوابات SavingSpot نے اپنی ایک دلچسپ تحقیق میں دیے ہیں۔ جس کے مطابق دنیا بھر میں پاسپورٹ حاصل کرنے پر آنے والا اوسط خرچا 74 ڈالرز ہے۔

جنوری 2021ء میں ڈالر کی شرحِ تبادلہ کو دیکھتے ہوئے SavingSpot نے ہر ملک کے لیے دستیاب ڈیٹا کا استعمال کیا تاکہ وہاں پاسپورٹ بنوانے کا لاگت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ جن ممالک میں پاسپورٹ کا سائز مختلف ہوتا ہے، یعنی صفحات کی تعداد کم یا زیادہ ہو اور تاریخِ انتہا بھی دیکھی جائے تو وہاں کم ترین صفحات اور زیادہ سے زیادہ دورانیہ مدِ نظر رکھا گیا۔

تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پاسپورٹ شام کا ہے، جہاں مقامی باشندوں کو صرف پاسپورٹ بنوانے پر 800 ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

صرف ایک دہائی شام کا پاسپورٹ 9 ڈالرز سے بھی کم میں بن جاتا تھا، لیکن اب گمبھیر سیاسی صورتِ حال، بد عنوانی، سرحدی گزرگاہوں کا تباہ ہو جانا اور مغرب میں مہاجرین کا خوف، یہ تمام عوامل ایسے ہیں جو عام شامیوں کے لیے سفر کو مشکل اور مہنگا بنا رہے ہیں۔

شام کے بعد سب سے زیادہ مہنگا پاسپورٹ لبنان کا ہے جو 331 ڈالرز کا پڑتا ہے اور اتنے زیادہ پیسے خرچ کرنے کے بعد بھی لبنانی باشندوں کو صرف 40 ممالک میں داخلے کی اجازت ملتی ہے۔

اس تحقیق کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ہر ملک کے عوام کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنا کتنا آسان ہے، اس کا بھرپور اندازہ لگایا گیا ہے۔ مثلاً شمالی امریکا میں ایک ڈالر کی جو اہمیت ہے، وہ وسطی افریقہ میں بالکل مختلف ہے۔ اس لیے فی گھنٹہ تنخواہ کو معیار بناتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے لیے درکار رقم اکٹھی کرنے کے لیے کتنے گھنٹے کام کرنا پڑے گا؟

اس لحاظ سے افریقہ کا ملک ملاوی سب سے آگے ہے کہ جہاں پاسپورٹ پر آنے والی لاگت 118 ڈالرز ہے، لیکن محض اتنے پیسے کمانے کے لیے بھی کسی شخص کو 983 گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔ ملاوی کے بعد کانگو، اینٹی گا و باربوڈا، برونڈی، سیرا لیون، روانڈا، موزمبیق، بینن، یمن اور ہیٹی کے نام سب سے آگے ہیں۔

تحقیق کے مطابق پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کی لاگت 34 ڈالرز ہے، لیکن اسے کمانے کے لیے 33 گھنٹے کام کرنا پڑے گا، جو پڑوسی ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت میں 20 ڈالرز کے پاسپورٹ کو حاصل کرنے کے لیے 7.8 گھنٹے جبکہ چین میں پاسپورٹ بنانے کی لاگت 18 ڈالرز جو محض 3.7 گھنٹے کی محنت سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ البتہ بنگلہ دیش میں 35 ڈالرز کے پاسپورٹ کو حاصل کرنے کے لیے 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

دنیا کا سستا ترین پاسپورٹ افریقہ کے ملک مڈگاسکر کا ہے، جو بالکل مفت ہے۔ اس کے بعد دنیا کا سب سے سستا پاسپورٹ آرمینیا کا ہے، جو صرف 2 ڈالرز میں بن جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ بنوانے پر محض 14 ڈالرز لاگت آتی ہے، یعنی کوئی بھی اماراتی ایک گھنٹے سے بھی کم کی اوسط آمدنی سے پاسپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔ گو کہ امریکی پاسپورٹ کی لاگت بہت زیادہ ہے یعنی 145 ڈالرز، لیکن تنخواہیں اتنی زیادہ ہے کہ ایک اوسط امریکی کارکن محض آدھے دن کے کام سے ہی پاسپورٹ کے پیسے حاصل کر سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں یورپی ممالک میں یکسانیت نظر آتی ہے جہاں تقریباً تمام ہی یورپی یونین کی ریاستوں میں پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے دس گھنٹے سے بھی کم کام کرنا پڑتا ہے۔ واحد استثنا رومانیہ ہے۔ ویسے ایک لحاظ سے یہ معلومات ذرا حقائق سے ہٹ کر بھی ہے کیونکہ یورپی یونین کے کئی شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہے ہی نہیں، کیونکہ انہیں یونین کے ممالک میں محض اپنے شناختی کارڈ پر ہی سفر کرنے کی اجازت مل جاتی ہے، جو پاسپورٹس سے کہیں سستا بن جاتا ہے۔

لاگت اور اس کے نتیجے میں ملنے والے پاسپورٹ کی قدر و اہمیت کا اندازہ لگائیں تو شام کے بعد بدترین پاسپورٹ لبنان کا ہے، جہاں 331 ڈالرز کی بڑی رقم پر پاسپورٹ ملنے کے بعد بھی آپ کو صرف 40 ممالک میں داخلے کی اجازت ملتی ہے۔ جبکہ آرمینیا کا 2 ڈالرز کا پاسپورٹ بہترین ہے، جو ملتے ہی آپ کو 63 ممالک میں داخلے کی اجازت مل جاتی ہے۔ لیکن متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے زیادہ پرکشش ہیں، کہ جہاں آپ 14 ڈالرز میں پاسپورٹ حاصل کر کے 170 ممالک تک براہِ راست رسائی پا سکتے ہیں۔ امریکی پاسپورٹ کے ساتھ 15 مزید ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کا پاسپورٹ بھی کمال ہے جو صرف 32 ڈالرز میں حاصل کیا جا سکتا ہے جو کوریائی باشندہ 1.6 گھنٹے کی اوسط آمدنی کے ساتھ حاصل کر سکتا ہے، اور مل جانے پر یہ پاسپورٹ اسے 189 ممالک تک رسائی دے سکتا ہے۔ جاپان اور سنگاپور ایسے ممالک ہیں، جن کے پاسپورٹ اس سے زیادہ بالترتیب 191 اور 190 ممالک تک رسائی دیتے ہیں۔

اس تحقیق کے مکمل نتائج یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے