28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

شہباز شریف پہلے ن لیگ کو اکٹھا کریں، کشتی ابھی بھنور میں ہے، فواد چودھری

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں فیصلہ کس نے کرنا ہے، ابھی یہ بھی واضح نہیں، شہباز شریف پہلے ن لیگ کو اکٹھا کریں، کشتی ابھی بھنور میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیئے کہ پہلے حزب اختلاف کو اکٹھا کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔ اس وقت کشتی بھنور میں ہے، اگر کسی طرح اس سے نکل بھی جاتی ہے تو سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کندھا انتشار کے لیے ہمیشہ حاضر رہتا ہے۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اختلاف سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر بات کرے لیکن اصلاحات پر بات کرنے کے لیے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربے کے بجائے پالریمانی لیڈرز کو بات کرنے کے لیے آگے کیا جائے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس بات پر متفق ہیں کہ حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان گفتگو ہونی چاہیئے۔ حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے تو اپنا نمائندہ بنایا لیکن ن لیگ کی طرف سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن میں فیصلہ کون کرے گا ابھی یہ بھی واضح نہیں۔

فواد چودھری نے دوران گفتگو کہا کہ اگر قائد حزب اختلاف شہباز شریف فیصلہ کرتے ہیں تو میثاق جمہوریت کی بات اچھی ہے۔ ہم قومی مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو باہر نہیں جانے دیں گے، انہوں نے نواز شریف کی ضمانت دی لیکن نواز شریف واپس نہیں آئے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے