28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ویکسین تک نہیں ملتی، فرخ حبیب

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ قرضوں سے جان چھوٹ جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو چاہیے کہ وہ قومی معاملات پر مثبت کردار ادا کرے۔ قومی مفاد کے معاملات پر مل کر بات کرسکتے ہیں، کسی گروہ یا طبقے کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ قرضوں سے جان چھوٹ جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ترقی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت خود آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی جبکہ گزشتہ دور میں اربوں روپے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے ہیں۔ سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے، سندھ کی صورتحال یہ ہے کہ وہاں کتے کے کاٹنے سے ویکسین تک نہیں ملتی۔ سب سے زیادہ مہنگائی سندھ میں ہے جہاں بلاول کے مافیاز پانی روک کر پانی کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہاز شریف پی ڈی ایم کو اکٹھا کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن کو اکٹھا کریں کیونکہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان نے ان ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کرنے کا کہا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جب سے حکومت سنبھالی تو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا لیکن آج معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ معاشی سطح پر کئی خوشخبریاں آرہی ہیں، اسٹاک ایکسینج بھی اوپر جارہا ہے۔ یہ سب چیزیں پرچی چیئرمین بلاول کو نظر نہیں آتیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے