36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

اولمپکس: پاکستان سمیت بھارت کے پڑوسی ملکوں کے لیے ویکسین لازمی قرار

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ نے بھارت اور اس کے پانچ پڑوسی ممالک کے دستوں کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دی ہے کیونکہ خطرہ ہے کہ کرونا وائرس کا خطرناک بھارتی ویرینٹ اولمپکس کو متاثر کرتا ہے۔

اولمپکس انتظامیہ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ اس فیصلے کا اطلاق پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کے آنے والے دستوں پر ہوگا۔

ان چھ ممالک کو جاپان کی سخت ترین سرحدی پابندیوں کا سامنا ہوگا کیونکہ وائرس کی بھارتی قسم کے حوالے سے سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان چھ ممالک کی اولمپک کمیٹیوں نے اپنے دستوں کے اضافی ٹیسٹ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے یعنی وہ جاپان کا سفر کرنے سے قبل 96 گھنٹوں کے دوران دو ٹیسٹ کروانے کی موجودہ شرط کے علاوہ بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔ منتظمین نے ابھی واضح نہیں کیا کہ اس پابندی کا اطلاق ان ممالک سے آنے والے صحافیوں اور دیگر شرکا پر بھی ہوگا یا نہیں اور کیا اُن کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا؟ لیکن کھلاڑیوں کے لیے لازمی ویکسین لگوانے کے فیصلے کی جو وجہ بیان کی گئی ہے، اسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے ہر شخص کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کہتی ہے کہ اسے توقع ہے کہ جاپان آمد تک اولمپک ولیج میں قیام کرنے والے تقریباً 80 فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی ہوگی۔

لیکن منتظمین کو ملک میں اولمپک گیمز کے انعقاد پر کڑی تنقید کا سامنا بھی ہے، اور عوام کی اکثریت کھیلوں کو ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جاپان اس وقت کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہا ہے اور حکومت نے دارالحکومت توکیو اور دیگر کئی علاقوں کے لیے ہنگامی حالت میں 20 جون تک کی توسیع کر دی ہے ، یعنی کھیل شروع ہونے سے صرف ایک ماہ پہلے تک۔

دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کا انعقاد پچھلے سال ہونا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے انہیں ایک سال کے لیے مؤخر کیا گیا تھا۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے