36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

پی ایس ایل 6، باقی ماندہ میچز اور نئے کھلاڑیوں کے عزائم

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

دنیا کی اہم ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بقیہ مقابلوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں میدان سج چکا ہے۔ دنیا کے کئی نمایاں اور بہترین کھلاڑی اماراتی دارالحکومت ابو ظبی میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے اور اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

رواں سال پی ایس ایل اپنی تمام تر رنگا رنگیوں کے ساتھ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوئی تھی، لیکن چند کھلاڑیوں کے کرونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اب ابو ظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں یکم جون سے سلسلہ وہیں سے جڑے گا، جہاں سے ٹوٹا تھا۔

اس مرتبہ لیگ میں کئی بڑے نام شامل ہوئے ہیں جو یا تو رواں سال ابتدائی حصےمیں شامل نہیں تھے یا پھر کبھی پاکستان سپر لیگ میں نہیں کھیلے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور جانسن چارلس ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ہم وطن تیز باؤلر فیڈل ایڈورڈز، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جیمز فاکنر پہلی بار پی ایس ایل کھیلیں گے۔

آندرے رسل کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی خوبصورت یادیں اب بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں، جب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے تھے اور چیمپئن بنے تھے۔ اب سرفراز احمد کی قیادت میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے اور انہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ ‘پرپل فورس’ شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے آسٹریلیا جیمز فاکنر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے۔ کہتے ہیں کہ میری نظریں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر لگی ہوئی ہیں۔ قلندرز کی ٹیم بہترین ہے اور ان کے پاس فخر زمان اور شاہین آفریدی جیسے بہترین مقامی کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پی ایس ایل سے کئی عمدہ کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور صرف چھ سال میں اس لیگ نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے مارٹن گپٹل کہتے ہیں گہ یہ اُن کا پی ایس ایل میں پہلا تجربہ ہوگا اور وہ کراچی سے کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ "یہ ایک معیاری و عمدہ ٹورنامنٹ ہے اور مجھے اس کے لیے آنے پر بہت خوشی ہے۔ کنگز کی ٹیم زبردست ہے، عماد وسیم بہترین کپتان ہیں جو دنیا بھر میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میں ورلڈ کلاس بیٹسمین بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کے لیے بھی تیار ہوں۔ پی ایس ایل میں میرا ہدف ہوگا شرجیل خان کے ساتھ مل کر بہترین آغاز فراہم کرنا۔ ہماری ٹیم میں فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہوں گے اس لیے مجھے امید ہے کہ ہم پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنیں گے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنی جائے پیدائش اسلام آباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں۔ رواں سال پی ایس ایل کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن انتظامیہ نے ناقابلِ یقین کام کیا ہے اور اتنے مختصر وقت میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ اب میری نظریں لیگ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن بھی کرونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا اور لیگ کے میچز دو حصوں میں کھیلے گئے تھے، لیکن اس کے تمام مقابلے پاکستان ہی میں ہوئے تھے۔ لیکن اس مرتبہ پاکستان کو باقی ماندہ مقابلوں کے لیے ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کا رخ کرنا پڑا ہے جہاں ماضی میں لیگ کے چند ابتدائی سیزنز کھیلے گئے تھے۔

چھٹے سیزن کے باقی میچز کا آغاز یکم جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مقابلے سے ہوگا جبکہ فائنل 20 جون کو ابو ظبی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے