25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

بھارت، اڑتے جہاز میں چمگادڑ کی موجودگی، طیارہ واپس اتار لیا گیا

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ 2020ء ایک عجیب و غریب سال تھا تو یقین جانیں 2021ء اس کو بھرپور ٹکر دے رہا ہے۔ بھارت کی قومی ایئر لائنز ‘ایئر انڈیا’ کے ایک ہوائی جہاز میں جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ اس بات کو ثابت کرتا ہے۔

دلّی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئر انڈیا کی پرواز AI-105 نیو یارک کے لیے روانہ ہوئی تو نصف گھنٹے بعد پتہ چلا ایک چمگادڑ ہوائی جہاز کے اندر موجود ہے اور اِدھر سے اُدھر اڑ رہا ہے۔

پائلٹ نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر جہاز کا رخ دلّی کی جانب موڑا۔ یوں رات 2 بج کر 20 منٹ پر اڑنے والی پرواز 3 بج کر 55 منٹ پر ایک مرتبہ پھر دلّی پہنچ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے چمگادڑ کو عملے کے اراکین نے بزنس کلاس میں دیکھا تھا۔

ایئر پورٹ پر وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا، جنہوں نے چمگادڑ پکڑ کر اسےجہاز سے نکالا اور پھر پورے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ اس سے قبل تمام مسافروں کو بھی جہاز سے نکال دیا گیا تھا جنہیں ایک دوسرے جہاز میں منتقل کر دیا گیا۔

ایئر لائن فلائٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے