26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

معیشت میں بہتری پر بھی اپوزیشن کا پروپیگینڈا سمجھ سے باہر ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو منفی رنگ دیا، پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری مراحل میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج آج عوام کو نظر آرہے ہیں۔ ملک کی معاشی حالت میں بہتری پر بھی پرچی شہزادے کی، میں نہ مانوں کی رٹ خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کا سہرا اور تمام تر ذمہ پاکستان مسلم لیگ ن کو جاتا ہے جنہوں نے معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دیا۔ حزب اختلاف جماعتوں کی طرف سے ملکی معیشت میں بہتری آنے پر بھی تنقید اور پروپیگینڈا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ عوام کی طاقت سے حزب اختلاف کے ہر منفی پروپیگینڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اعدادوشمار الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی بہتری فقط سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ اربوں روپے کے اشہارات معیشت کی تباہی اور بے روزگاری میں بہتری نہیں لاسکتے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری پر جھوٹ بولنے کے لیے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا کر عوام کی تکلیف کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹا لیکن اب یہ عوام آٹے، دال کا حساب وزیراعظم سے بہتر جانتی ہے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے