36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

محبوبہ کی تلاش میں قید کی سزا، بھارتی نوجوان پاکستان میں قید کاٹنے کے بعد رہا

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

محبوبہ کی تلاش میں نکلنے والا بھارتی نوجوان 2 سال پاکستان کی قید میں رہنے کے بعد بالآخر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

‏31 سالہ ویندم پرشانتھ کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ 11 اپریل 2019ء کو پاکستانی پولیس نے ضلع بہاولپور میں چولستان کے صحرا سے گرفتار کیا تھا کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اس کے پاس نہ کوئی دستاویزات تھیں اور نہ کاغذات اور یہ بنا پاسپورٹ اور ویزا پاکستان میں داخل ہو گیا تھا۔ پاکستانی اداروں کو شبہ تھا کہ یہ ایک جاسوس ہے، لیکن بعد میں عقدہ کھلا کہ یہ اپنی آن لائن دوست سے ملنے کے لیے سوئٹزرلینڈ جانا چاہتا تھا اور اسی لیے پاکستان سے غیر قانونی طور پر گزر کر آگے جانے کا خواہاں تھا۔

تقریباً دو سال تک پرشانتھ کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ جب یہ دفتر سے گھر واپس نہ آیا تو اس کے والد بابو راؤ نے سائبر آباد کے مدھاپور تھانے میں ایک رپورٹ درج کروائی تھی۔

پرشانتھ کی پاکستان میں موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب اس کی ایک وڈیو آن لائن وائرل ہوئی جس کے بعد بابو راؤ نے سائبر آباد پولیس کمشنر کا رخ کیا اور ریاستی حکومت اور وزارت امور خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے بیٹے کو وطن واپس لائے۔

والد کے مطابق ان کا بیٹا ڈیڑھ سال تک بنگلور میں ملازمت کرتا رہا، جس کے اسے حیدر آباد کی ایک سافٹ ویئر فرم میں نئی ملازمت ملی۔ ان کا خاندان 2014ء میں وساکھاپٹنم سے حیدر آباد منتقل ہوا تھا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں اتنے عرصے بعد گھر واپس جانے پر بہت خوش ہیں۔ اس نے تسلیم کیا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں رہنے والی ایک لڑکی کی محبت میں مبتلا ہو گیا تھا البتہ اس کا کہنا تھا کہ یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔

واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیے جانے کے بعد اب وہ 14 دن تک قرنطینہ رہے گا اور تمام ضابطے مکمل ہونے کے بعد اسے حیدر آباد اپنے گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے