36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

وائرل شخصیت ‘چھوٹا حبیب’ کون ہے؟

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

حسب اللہ محمدوف ‘چھوٹے حبیب’ کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں اور ان کی ٹاک ٹاک پر پیش کی گئی وڈیوز اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہیں۔

لیکن یہ ہیں کون؟ ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ ان کی عمر کیا ہے؟ آئیے آپ کو یہ سب بتاتے ہیں۔

حسب اللہ دراصل ایک بلاگ اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں، جن کا تعلق روس کے علاقے مخاچ قلعہ، داغستان سے ہے۔ یہ چیچنیا سے منسلک بحیرۂ قزوین کے ساحل پر واقع ایک شہر ہے کہ جس کی آبادی 6 لاکھ سے زیادہ ہے اور مشہور مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) چیمپئن حبیب نور محمدوف بھی اسی شہر میں رہتے ہیں۔

حسب اللہ کی عمر 18 سال ہے، لیکن ایک جینیاتی عارضے کی وجہ سے وہ بچوں جیسے نظر آتے ہیں۔ ان کی نشو و نما رک چکی ہے اور آواز بھی بچوں کی طرح پتلی سی ہے۔ ان کا قد صرف 3 فٹ 4 انچ ہے۔

حسب اللہ نے پچھلے سال نومبر میں انسٹاگرام پر اپنا کونٹینٹ ڈالنا شروع کیا تھا، لیکن حال ہی میں وہ ٹک ٹاک پر آئے اور آتے ہی چھا گئے۔ ان کی شہرت کی وجہ دراصل MMA کمیونٹی ہی تھی کیونکہ اس حوالے سے ان کی چند وڈیوز مشہور ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ہی حسب اللہ کو ‘چھوٹے حبیب’ کا نام دیا۔

اس وقت تاجکستان سے تعلق رکھنے والے عبد الرازق کے ساتھ ان کی "فائٹ” کی خبریں خوب گردش کر رہی ہیں۔ ان دونوں کی "پریس کانفرنس” اس وقت انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔

عبد الرازق کی عمر 17 سال ہے اور وہ ایک گلوکار ہیں۔ وہ بھی اسی عارضے میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کا قد چھوٹا رہ گیا ہے۔

دونوں کی مجوزہ لڑائی پر کافی تحفظات بھی ہیں، کیونکہ دونوں پروفیشنل کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ ان کو لڑانے کا مقصد لوگوں کو ہنسی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی حلقے اس مجوزہ لڑائی کو غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں۔ بہرحال، لڑائی ہوتی ہے یا نہیں لیکن حسب اللہ  بہت مقبول ہو چکے ہیں اور اب ان کی شہرت مزید آگے ہی بڑھے گی۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے