26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

سرکاری ملازمین کے لیے 25 فیصد الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 60 لاکھ 21 ہزار ملازمین الاؤنس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، سندھ حکومت پانی پر سیاست کر رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ استعمال کے لیے دیے جائیں گے۔ ڈی جی خان اور ساہیوال کے لیے ہیلتھ کارڈ کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے گریڈ 1 سے لے کے 21 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنسز کا اعلان کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے بھی گریڈ 1 سے 21 تک کے تمام سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنسز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے الاؤنس کی مد میں 2.4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں مفت علاج کی فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ صوبائی ملازمین کو پہلی جون سے خصوصی الاؤنس دیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سالانہ 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے، اب ش اور ن کا میچ ہوگا۔ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ معیشت کیسے بہتر ہورہی ہے؟ مسلم لیگ ن خود تو مقروض صوبہ چھوڑ کر گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 5 سال پرانی گاڑیوں کے لیے روڈ فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہوگا۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے