36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

ٹوئٹر نے سبسکرپشن سروس لانچ کر دی، کیا اب ٹوئٹ ہو سکتا ہے؟

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس لانچ کر دی ہے، جس کا آغاز کینیڈا اور آسٹریلیا سے کیا گیا ہے۔

اس سروس میں صارفین کو کئی نئی سہولیات دی جا رہی ہیں، جن میں ایسے فیچرز بھی ہیں جن کا عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس میں سبسکرائبرز کو ‘undo’ کا فیچر ملے گا جو صارف کو بھیجی گئی ٹوئٹ ظاہر ہونے سے پہلے 30 سیکنڈز دے گا جس میں وہ اسے منسوخ کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کونٹینٹ کو منظم کرنے کے لیے بُک مارک فولڈر کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ تھریڈ کی صورت میں پیش کی گئی ٹوئٹس کو با آسانی پڑھنے کے لیے”ریڈر موڈ” بھی دیا جائے گا اور کسٹمائزیبل ایپ آئیکونز اور تھیمز بھی ہوں گی۔

لیکن ۔۔۔ صارفین کے بہت زیادہ مطالبے کے باوجود ٹوئٹر اب بھی ‘ایڈٹ’ کا بٹن دینے کو تیار نہیں۔

فی الحال سبسکرشن کینیڈا میں 3.50 کینیڈین ڈالرز یعنی 2.89 امریکی ڈالرز ماہانہ کی ہوگی جبکہ آسٹریلیا میں یہ 4.50 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

کمپنی نے دوسرے ملکوں میں اس سروس کے آغاز کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔

یہ فیچرز دوسرے اداروں کا مقابلہ کرنے اور نئے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت ٹوئٹر پر روزانہ صارفین کی تعداد تقریباً 20 کروڑ ہے جو فیس بک سے کہیں کم ہے، جہاں مارچ 2021ء میں اوسطاً 1.88 ارب روزانہ صارفین آئے۔ اسنیپ چیٹ پر بھی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں روزانہ اوسط صارفین کی تعداد 28 کروڑ رہی ہے۔ البتہ ٹوئٹر ‘ٹک ٹاک’ سے آگے ہے جو روزانہ تقریباً 5 کروڑ صارفین رکھتا ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے