26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

جس ٹریک پر حادثہ ہوا اس کی خستہ حالی کی دستانیں پرانی ہیں، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ٹرین حادثے کے معاملے پر بھی سیاست کرتی نظر آرہی ہے، عوام کو وہ دن بھی اچھی طرح یاد ہیں کہ جب ہر دوسرے دن ٹرین حادثات پیش آرہے ہوتے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرینوں کا حادثہ افسوس ناک تھا جس کی وجہ ریلوے اہلکاروں کی بدانتظامی ہے۔ اس موقع پر ہم غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب حکومت کے رضاکار ریسکیو اہلکار کے ساتھ مل کر زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت کی طرف سے وفاق کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ایک مشیر نے آج ٹی وی پر وفاقی حکومت کے خلاف بمباری کی۔ اس سب کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کہیں دکھائی نہیں دیے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈرز بھی سیاست چمکاتے نظر آئے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام سہولیات بروقت پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرین حادثات کی روک تھام کا صرف ایک حل ہے اور وہ ایم ایل ون منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کے لیے حکومت کی طرف سے 15 لاکھ روپے فی کس امدار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیسے کسی عزیز کی کمی تو پوری نہٰں کرسکتے نہ ہی نعم البدل ہیں، یہ امداد کی مد میں ہیں۔ زخمیوں کو بھی 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس سال پولیو کا پنجاب مٰیں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں، انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے