36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

چین نے بٹ کوائن کے خلاف اگلا قدم اٹھا لیا

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

چین نے بٹ کوائن ٹریڈنگ اور مائننگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اپنا اگلا قدم اٹھائے ہوئے ٹوئٹر جیسے چینی پلیٹ فارم Weibo پر کرپٹو کرنسی کے بارے میں معلومات دینے والے کئی اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔  تجزیہ کاروں کے مطابق اب مزید اقدامات بھی متوقع ہیں کہ جن میں چین میں غیر قانونی کرپٹو سرگرمیوں کو ملک کے فوجداری قانون کے ساتھ منسلک کرنا بھی شامل ہے۔

چین نے پچھلے مہینے بٹ کوائن مائننگ اور ٹریڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اب اب کرپٹو سے متعلق معلومات دینے والے کئی Weibo اکاؤنٹس تک رسائی بند کی گئی ہے اور ان اکاؤنٹس پر جائیں تو لکھا ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان میں سب سے معروف "ویمن ڈاکٹر بٹ کوائن منی” کا اکاؤنٹ ہے۔

‏’ڈجیٹل وار’ نامی کتاب کے مصنف ونسٹن ما کہتے ہیں کہ جلد ہی چین کی عدالت عظمیٰ بھی ایک فیصلہ جاری کرے گی جو کرپٹو مائننگ اور ٹریڈنگ کے حوالے سے ہوگا اور اسے چین کے قوانین کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ قانون کے حوالے سے ابہام مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور بٹ کوائن ٹریڈنگ کرنے والے کے کام کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے گا۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سن ہوا’ نے حالیہ کچھ عرصے میں ایسی تحاریر شائع کی ہیں جن میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے فراڈ کے بارے میں بتایا گيا ہے۔ اس کے علاوہ چین کا سرکاری نشریات کار CCTV کہتا ہے کہ بٹ کوائن بلیک مارکیٹ میں تجارت، منی لانڈرنگ، اسلحے کی اسمگلنگ، جوئے اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔

یہ کریک ڈاؤن اس وقت ہو رہا ہے جب چین کا مرکزی بینک اپنی ڈجیٹل کرنسی پر تجربات کر رہا ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے