28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

عوام موجودہ حکومت کو عبرت کا نشان بنائیں گے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے پیسے کہاں گئے؟ وزیراعظم عمران خان اسمبلی میں آکر عوام سے معافی تک نہ مانگ سکے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی میں یہ الزام لگایا کہ گزشتہ روز ہونے والا ٹرین حادثہ حزب اختلاف کی وجہ سے ہوا۔ اسمبلی میں کسی وزیر نے ملک آئین کے مطابق چلانے کا ذکر تک نہیں کیا۔ ٹرین حادثے پر موجودہ حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ ٹرین حادثے کی پٹری کی مرمت کے سارے پیسے کرپشن کی نظر ہوگئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران اگر کرپٹ ہوں تو ملک تباہ وبرباد ہوجاتا ہے۔ اس حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں اربوں کی کرپشن کی ہے، اس کے بعد بھی ملک کرپشن کی طرف نہ جائے تو کدھر جائے؟ اسلام آباد سے جلد ایک اور اسکینڈل سامنے آئے گا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیروں نے اربوں روپے کرپشن سے کما لیے ہیں۔ کوئی ایسا اسکینڈل بتادیں جو اس حکومت میں نہیں آیا؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں آکر دیکھیں کہ کیا ہورہا ہے۔ کمیشن پر کمیشن بنتا ہے اور کمیشن کا مقصد صرف پیسے کھانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عدالت میں کمیرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو بھی سچ کا پتا چلے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ جائے اور لوگ بے روزگار ہو جائیں تو وزیراعظم عمران خان نے فرمایا تھا کہ حکمران کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔ عوام ان حکمرانوں کو وہاں پہنچائیں گی جو عبرت کا نشان ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دلائل سننے کے بعد جج نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ تفتیشی افسر کی ہے۔ جس کے بعد احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو آج ہی طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب کو بھی آج ہی بیرسٹر ظفر اللہ کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے