36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

‏’پاکستان کا فِل کولنز’ فرہاد ہمایوں

تازہ ترین

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...
- Advertisement -

فِل کولنز 80ء کی دہائی کے بہترین گلوکاروں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی خاص بات یہ تھی کہ وہ دیگر گلوکاروں کی طرح گٹار یا پیانو بجا کر نہیں بلکہ ڈرم بجاتے ہوئے گاتے تھے۔ ان کے مشہور گانے ‘In the Air Tonight’ سننے کے بعد جہاں حیرت ہوئی وہیں یہ سوال بھی ذہن میں اٹھا کہ پاکستان میں کوئی ایسا گلوکار ہے جو ڈرم بجاتے ہوئے گانا گائے؟

اس سوال کا جواب ایک روز فرہاد ہمایوں کی صورت میں ملا۔ ایک نوجوان جس کی موسیقی نے اکیسویں صدی کے اوائل میں ایک پوری نسل کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا۔ ان کا بینڈ ‘اوور لوڈ’ اپنے زمانے کے مشہور میوزک راک بینڈز میں سے ایک تھا۔ ڈرم بجاتے ہوئے ان کی گلوکاری دیکھتے ہوئے ہمیشہ فل کولنز کی جھلک نظر آتی تھی لیکن آج وہ جھلک ہمیشہ کے لیے غائب ہو گئی ہے۔ فرہاد ہمایوں صرف 42 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔ چند سال پہلے ان کے دماغ میں رسولی (برین ٹیومر) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا علاج بھی ہوا بلکہ 2018ء میں اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے دماغ کی رسولی نکال دی گئی ہے اور اب وہ رو بہ صحت ہیں لیکن 8 جون 2021ء کی صبح وہ انتقال کر گئے۔

فرہاد اکتوبر 1978ء میں برطانیہ کے جزیرے جرسی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی والدہ پاکستان کی تاریخ کی مشہور ترین اداکاراؤں میں سے ایک نوید شہزاد تھیں، جبکہ والد پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور انگریزی کے نامور کمنٹینر ہمایوں شہزاد تھے۔

فرہاد لاہور میں پلے بڑھے اور ایچیسن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے فائن آرٹس میں بیچلرز کیا اور یہیں پر کالج کی میوزک سوسائٹی کے صدر بھی بنے۔

ڈرمز سے ان کا لگاؤ 14 سال کی عمر میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ ابتدا میں دو میوزک بینڈز میں رہنے کے بعد 2003ء میں انہوں نے ‘اوور لوڈ’ بنایا کہ جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑے۔ یہ گروپ بھی مغربی اور مشرقی موسیقی کا ملاپ رکھنے والے گانے گاتا تھا لیکن ‘اوور لوڈ’ میں کچھ خاص بات تھی جس کی وجہ سے وہ موسیقی کے حلقوں میں خوب مقبول ہوا۔ ایک تو ڈرم پر خود فرہاد ہوتے تھے تو دوسری جانب ڈھول پر پپو سائیں، یہ ملاپ کمال تھا!

فرہاد ہمایوں نے کوک اسٹوڈیو کے ایک سیزن میں ڈرمر کی حیثیت سے کام بھی کیا بلکہ سیزن 5 میں دو مشہور ہٹ گانے ‘نیہڑے آ’ اور ‘ماہیا وے’ بھی گائے۔

جب کوک اسٹوڈیو کی کامیابی کے بعد ملک میں مختلف اداروں کی جانب سے میوزیکل شوز کی روایت چل پڑی تو ‘Levi’s Live’ کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز ہوا، جس کے پروڈیوسر فرہاد ہمایوں ہی تھے۔

‏2018ء میں فرہاد کے دماغ میں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی، جسے بعد ازاں کامیابی سے نکال لیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ تین سال بھی زندہ نہ رہے اور منگل کی صبح چل بسے۔

چند سال پہلے اپنے ایک انٹرویو میں فرہاد ہمایوں نے کہا تھا کہ میرا خواب ایک ایسا پاکستان ہے جو آمریت، ظلم اور دہشت گردی سے پاک ہے، تبھی اس ملک میں غیر معمولی اذہان اور موجد پیدا ہوں گے۔ ایک ایسا پاکستان جہاں مرد اور عورت کو معاشرے میں یکساں مقام حاصل ہو۔ ایسا پاکستان جہاں ہر مذہب، ہر مسلک اور ہر طبقے کا احترام کیا جائے۔ ایسا ملک کہ جہاں آپ خود کو محفوظ تصور کریں اور دوسروں کی چاہ اور محبت کو محسوس کریں۔

فرہاد کی اچانک موت پر پاکستان میں موسیقی اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کو یاد کیا ہے۔

 

مزید تحاریر

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے