36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

رہنے کے لیے دنیا کے بدترین شہر، کراچی کس نمبر پر؟

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

کرونا وائرس کی لہر نے دنیا کے قابلِ رہائش شہروں کی درجہ بندی (رینکنگ) کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا شمار دنیا کے بد ترین شہروں میں کیا ہے۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی سالانہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ آسٹریا کے دار الحکومت ویانا کی جگہ پہلے نمبر پر آ گیا۔ آکلینڈ آخری بار ٹاپ 10 میں 2017ء میں آیا تھا جبکہ ویانا جو 2018ء سے فہرست میں پہلے نمبر پر تھا، نہ صرف اپنے نمبر ایک مقام سے محروم ہوا بلکہ ٹاپ 10 سے بھی باہر ہو چکا ہے، جس کی وجہ کرونا وائرس اور اس کے اثرات ہیں۔ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان کے شہروں نے اس درجہ بندی میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

دنیا کے 140 شہروں کے اس سروے کی مکمل درجہ بندی عوام کے لیے ظاہر نہیں کی جاتی۔ اس کے مطابق آکلینڈ کے بعد جاپان کا شہر اوساکا دوسرے اور آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ ان کے بعد ٹاپ 10 میں بالترتیب نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن، جاپان کا توکیو، آسٹریلیا کا پرتھ، سوئٹزرلینڈ کا زیورخ اور جنیوا اور پھر آسٹریلیا کے میلبرن اور برسبین موجود ہیں۔ یعنی ٹاپ ٹین میں آسٹریلیا کے کُل 4 شہر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے دو، دو شہر شامل ہیں۔

گزشتہ سال کووِڈ-19 کی وجہ سے یہ رینکنگ جاری نہیں کی گئی تھی۔

اس کے برعکس دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں کو دیکھیں، یعنی 140 شہروں کی فہرست میں سب سے آخر میں موجود شہر تو شام کے دارالحکومت دمشق کا نام آتا ہے۔ اس کے بعد نائیجیریا کا شہر لاگوس 139 ویں جبکہ پاپوا نیو گنی کا دار الحکومت پورٹ موریسبی 138 ویں نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کا ڈھاکا اور الجزائر کا الجزیرہ بھی دنیا کے 5 بد ترین شہروں میں شمار کیے گئے ہیں۔

رہنے کے قابل شہروں میں آخری نمبروں پر کراچی کا نام بھی موجود ہے، جو 134 ویں نمبر پر ہے یعنی کہ دنیا کے 10 بدترین شہروں میں سے ایک۔ ان شہروں میں صحتِ عامہ اور تعلیم کے لحاظ سے کراچی کا اسکور سب سے زیادہ ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر کے معاملے میں بھی وہ ان میں سے دوسرا بہترین شہر ہے، لیکن امن و امان و استحکام اور ثقافت و ماحول کے اعتبار سے اسکور کم ہے۔

دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے کراچی کو اب بھی پبلک ٹرانزٹ، نکاسی و فراہمی آب اور بجلی کی فراہمی جیسی بنیادی سہولیات میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

دیگر بد ترین شہروں میں طرابلس، لیبیا؛ ہرارے، زمبابوے؛ دوالا، کیمرون اور کراکس، وینیزوئیلا شامل ہیں۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے