26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تھپڑ اور قادر مندوخیل کا ردِعمل، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کی جانب سے دوران پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کو تھپڑ رسید کردیا گیا، وجہ بھی بتادی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، قادر مندوخیل کو اسٹوڈیو میں دعوت دی گئی تھی جبکہ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کال پر موجود تھیں۔ دوران پروگرام قادر خان مندوخیل کی طرف سے کوئی بات کیے جانے پر فردوس عاشق اعوان کھڑی ہوگئیں اور ساتھ بیٹھے پیپلز پارٹی رہنما کا گریبان پکڑ لیا۔

یہ معاملہ یہاں پر رکا نہیں بلکہ معاون خصوصی کے گریبان پکڑنے کے بعد قادر مندوخیل نے چھڑانے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جس پر فردوس عاشق اعوان نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ جس کے بعد اسٹوڈیو میں مزید شور شرابا شروع ہوگیا اور پروگرام کے عملے نے دونوں رہنماؤں کو ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کی طرف سے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اپنے عمل کی وضاحت دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹاک شو کے دوران پیپلز پارٹی رہنما کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے مجھ سے بدزبانی کی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنا دفاع کرتے ہوئے مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاوید چودھری کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں عوام کو تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو شامل نہیں کیا گیا جو یک طرفہ پروپیگینڈا ظاہر کرتا ہے۔

دوسری طرف اس واقعے پر ٹوئٹر صارفین کی طرف سے کچھ مزاحیہ اور کچھ سنجیدہ ٹویٹس دیکھنے کو ملیں۔ کچھ صارفین نے فردوس عاشق اعوان کو تو کچھ نے قادر خان مندوخیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے