36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت متوقع

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے میچ ساتھ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ ٹیلیفون کال دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔ شیڈول ترتیب دینے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان برطانیہ کے ممکنہ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ دوسری طرف برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کو یو این کے ماحولیاتی دن کی میزبانی کرنے اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں بورس جانسن کی طرف سے کہا گیا کہ برطانیہ افغان حکومت کی سفارت اور ترقیاتی مدد جاری رکھے گی۔

اس موقع پر یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حالیہ تقاریر میں کئی مرتبہ اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی وزیراعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا۔ قائد ن لیگ نواز شریف اس وقت علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت ان کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو خط لکھتے ہوئے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد عدالت کی طرف سے مفرور قرار دیے جانے پر انہیں وطن واپس لانا تھا۔ خط میں امید ظاہر کی گئی تھی کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کرپشن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں گے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے