36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

نواز شریف بجلی نہ بناتے تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب سے سستی ترین بجلی نواز شریف نے لگائی ہے، نواز شریف بجلی نہ بناتے تو آج ملک میں 16،16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گردشی قرضہ جس پر وفاقی وزراء قومی اسمبلی میں جھوٹ بولتے رہے۔ گردشی قرضہ ختم ہونے کا کہا جاتا رہا لیکن آج وہ قرضہ 1500 ارب سے بڑھ کر 2600 ارب تک جاپہنچا ہے۔ آج ملک میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے۔ وزراء اور وزیراعظم عمران خان کے اپنے بیان میں تضاد ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت تقریباً 24 ہزار میگاواٹ بجلی سپلائی ہورہی ہے اور ڈیمانڈ 27 ہزار میگاواٹ کی ہے جس کا مطلب 3 ہزار کا فرق موجود ہے۔ اس 24 ہزار میگاواٹ میں سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لگائی ہوئی ہے۔ آج اگر وہ نہ لگائی ہوتی تو ملک کے اندر 16 گھنٹے کی لوڈشینگ جاری ہوتی۔ لیسکو کے نظام میں اس وقت 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک پاور پلانٹ حویلی کا 1200 میگاواٹ کا مسلم لیگ ن نے شروع کیا تھا لیکن 3 سال گزرنے کے بعد بھی موجودہ حکومت اس منصوبے کو تکمیل تک نہ پہنچا سکی۔ آج اگر وہ پاور پلانٹ موجود ہوتا تو اس وقت جو بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے وہ آدھی ہوتی۔ یہ آج اس ملک کے نظام کی حقیقت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سب سے سستی بجلی آج وہاں بن رہی ہے جو نواز شریف لگا کرگئے تھے۔ موجودہ وزیراعظم، ان کے وزراء اور مشیر ہر روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ کل بھی ایک ڈرامے نے یہاں پریس کانفرنس کی اور کہا گیا کہ بڑی مہنگی بجلی ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جو ایل این جی کے پاور پلانٹ نواز شریف نے لگائے، اس سے ملک کو 3 سال میں 234 ارب کا فائدہ پہنچا ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے