36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

حکومت کے معاشی جمود کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ نہیں ہورہا، شہباز شریف

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے دنیا کے سستے، بہترین اور جدید پلانٹ لگائے جبکہ ٹرانسمیشن لائن 3 سال میں بھی پی ٹی آئی حکومت مکمل نہ کرسکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے دن بہ دن بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں پاکستان تحریک انصاف کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں ناکامی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ ہے۔ موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی اضافہ نہیں ہورہا۔ اس پر ان کی نااہلی کا یہ حال ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے۔ ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کی۔ توانائی کے بحران سے معاشی نمو مسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ دوسری طرف عوام کو شدید اذیت کا سامنا تھا۔ ایسی صورتحال میں ن لیگ کی طرف سے سستے اور جدید پلانٹ لگائے گئے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تربیلا توسیع اور ایچ وی ڈی سی مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن جیسے منصوبے 3 سال میں بھی پی ٹی آئی حکومت مکمل نہ کرسکی۔ سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں یہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ مسلم لیگ ن نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔

اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اینڈ کمپنی اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پر کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی عوام کو بنا کر دی۔ بدترین لوڈشیڈنگ وزیراعظم کے مافیا کی ناقص منصوبہ بندی اور چوری کا ثبوت ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے