36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

کشمیریوں کو اقلیت بنانے کی کوشش، 34 لاکھ جعلی ڈومیسائل جاری

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب تک 34 لاکھ جعلی ڈومیسائلز جاری کر چکا ہے، تاکہ کشمیریوں کو اکثریت سے اقلیت تبدیل کر کے خطے کی آبادیاتی حیثیت کو بدل سکے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کی واحد ریاست ہے جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں۔ دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور بھارت اب تک 34 لاکھ جعلی ڈومیسائلز جاری کر چکا ہے، جو چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیریوں کو گزشتہ 22 ماہ سے سخت فوجی محاصروں، رابطوں کی بندش اور بنیادی آزادی کے تعطل کا سامنا ہے۔ 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں اور ذرائع معاشی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت نے اس تاریخ کشمیر کی نیم خود مختارانہ حیثیت کا خاتمہ کر دیا تھا اور اسے وفاق کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لدّاخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس پورے خطے کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، ہزاروں افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا، نقل و حرکت کی پابندیاں لگائی گئیں اور رابطوں کی تمام سہولیات بند کر دی گئیں۔

‏2009ء میں دو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر جان کے ریپ اور قتل کے 12 سال مکمل ہونے پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں ریپ، تشدد، ہتک آمیز سلوک اور کشمیری خواتین کے قتل کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بھارت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین اور سوچی سمجھی خلاف ورزیوں اور ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو ملنے والی کھلی چھوٹ کی تصدیق آزاد ذرائع، انسانی حقوق کے اداروں، عالمی ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی کی ہے جن میں اقوامِ متحدہ کا دفتر برائے انسانی حقوق تک شامل ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف جاری جرائم بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داری یاد دلاتے ہیں کہ وہ بھارت کو جواب دہ بنائے۔

فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 21 مئی کے سیز فائر کو خوش آئند قدم سمجھتا ہے، لیکن "ہم ایک مرتبہ پھر مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایک پائیدار، خود مختار اور مستقل ریاست، جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ہو اور جس کا دار الحکومت القدس ہو، مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔”

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے