25.5 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

ترکی میں سونے کے مزید ذخائر دریافت، مالیت کتنی؟

تازہ ترین

3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کاش ایسا ہسپتال بنالیتے جس پر انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانتی تھے تو کاش وہ نواز شریف کو بھی پاکستان واپس...

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں ایک کمپنی نے 1,098 قیراط کا ہیرا دریافت کیا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا تیسرا سب سے...

اس گرمی میں کہاں جائیں؟ آپ کے لیے 10 بہترین سیاحتی مقامات

پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں اِس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے لے کر شمال میں جہاں...

پارکس اور گراؤنڈ پر جو ہزاروں گھر بن چکے ہیں، انہیں گرانے کی ہماری ہمت نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، سندھ میں...
- Advertisement -

ترکی کے مشرقی صوبہ آغری میں تقریباً 20 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں کہ جن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 1.2 ارب ڈالرز ہیں جبکہ 3.5 ٹن چاندی کے ذخائر بھی ہیں کہ جو 28 لاکھ ڈالرز کے ہوں گے۔

یہ اعلان وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے ملاکارا گولڈ مائن کے سنگِ بنیاد سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز بھی موجود تھے۔

سونے کی اس کان ‘کوزا آلتن’ پر کُل 160 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ کمپنی 15 جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کرنے والے گولن دہشت گرد گروپ سے روابط کی وجہ سے حال ہی میں ترکی کے سرکاری ادارے سیونگز ڈپازٹ انشورنس فنڈ کے حوالے کر دی گئی تھی۔

وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے ابتدائی اندازوں کے مطابق اس کان کے ساتھ ایک پروسیسنگ پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے، جہاں سے سونے کی ڈھلائی کا کام 2022ء کی آخری سہ ماہی تک شروع ہو جائے گا۔

ادارہ روزگار کے 500 براہ راست مواقع دے گا جبکہ 2,300 افراد کو بالواسطہ روزگار میسر آئے گا۔

مارچ میں سیونگز ڈپازٹ انشورنس فنڈ کے سربراہ محی الدین گلال نے کہا تھا کہ وہ ‏2022-23ء کے دوران 15 ٹن سونا نکالنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

ترکی کا ہدف ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں ملک میں سونے کی پیداوار 100 ٹن تک لے جائے گا۔ 2020ء میں ملک میں 42 ٹن سونا نکالا گیا تھا، جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے معیشت کو 2.4 ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچا۔ اس سے پہلے 2019ء میں سونے کی پیداوار 38 ٹن تھی۔

اِس وقت دنیا میں سب سے زیادہ سونا چین پیدا کرتا ہے کہ جہاں سونے کی کُل سالانہ پیداوار 2018ء کے مطابق 404 ٹن تھی۔ جبکہ ملک کے کُل ذخائر کا اندازہ 2,000 ٹن ہے۔

آسٹریلیا 319 ٹن سونے کی پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، لیکن وہاں کے ذخائر کا اندازہ 9,800 ٹن ہے۔

سب سے زیادہ سونے کی پیداوار رکھنے والے ممالک میں روس تیسرے، امریکا چوتھے اور کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے۔

اگر ترکی 100 ٹن پیداوار کا ہدف حاصل کر لیتا ہے تو وہ دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

مزید تحاریر

3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کاش ایسا ہسپتال بنالیتے جس پر انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانتی تھے تو کاش وہ نواز شریف کو بھی پاکستان واپس...

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں ایک کمپنی نے 1,098 قیراط کا ہیرا دریافت کیا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا تیسرا سب سے...

اس گرمی میں کہاں جائیں؟ آپ کے لیے 10 بہترین سیاحتی مقامات

پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں اِس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے لے کر شمال میں جہاں...

پارکس اور گراؤنڈ پر جو ہزاروں گھر بن چکے ہیں، انہیں گرانے کی ہماری ہمت نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، سندھ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے