36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

جہانگیر ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی، عدالت کا گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لے لی گئی، عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سے اجازت لینی ہوگی۔

آج بروز جمعہ لاہور کے سیشن کورٹ میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایف آئی اے جج رفاقت علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے، پہلے ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج کی تاریخ تک توسیع کی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو بھی دونوں ملزمان کی گرفتاری سے روک رکھا تھا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین، ان کے بیٹے اور ان کے داماد کے خلاف مالیاتی فراڈ کیس میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ کی بند فیکٹری کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے ہیں۔ بند فیکٹری کے اکاؤنٹ میں منتقل رقم بعد میں خاندان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی۔

عدالت پیشی کے بعد جہانگیر ترین کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے باقاعدہ احکامات جاری ہوئے ہیں کہ اس طرح کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ گرفتاری کی ضرورت تب پڑتی ہے جب کوئی ثبوت ہو۔ جو پیسے منتقل کیے گئے وہ ہم نے ثابت کیا کہ قانون کے مطابق بینکنگ چینلز سے نکالے گئے اور بینک ٹو بینک منتقلی ہے۔ اس کیس میں منی لانڈرنگ کا کوئی حوالہ موجود نہیں ہے۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے مختصراً بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے مقدمات کا بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے