35.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی، وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کردیا

تازہ ترین

3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کاش ایسا ہسپتال بنالیتے جس پر انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانتی تھے تو کاش وہ نواز شریف کو بھی پاکستان واپس...

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں ایک کمپنی نے 1,098 قیراط کا ہیرا دریافت کیا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا تیسرا سب سے...

اس گرمی میں کہاں جائیں؟ آپ کے لیے 10 بہترین سیاحتی مقامات

پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں اِس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے لے کر شمال میں جہاں...

پارکس اور گراؤنڈ پر جو ہزاروں گھر بن چکے ہیں، انہیں گرانے کی ہماری ہمت نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، سندھ میں...
- Advertisement -

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کی چھٹیوں کو آن لائن کردیا گیا ہے، اب فون کے ذریعے چھٹیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں، رواں سال 7 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لیے ای ریٹائرمنٹ کے نام سے ایک ایپ لارہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ ایک بڑا ایشو ہوتا تھا، بہت سے کاغذات پر سائن کرنے پڑتے تھے لیکن اب ایک ہفتے کے اندر اندر ریٹائرڈ اساتذہ کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کردیے جائیں گے۔ اسی طرح تعلیمی معیار جانچنے کے لیے والدین کے لیے بھی ایک ایپ متعارف کروارہے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کا تمام ریکارڈ اب آنلائن کردیا گیا ہے، پورٹل کے ذریعے اساتذہ کے تبادلے میرٹ پر کیے جائیں گے۔ اساتذہ کے ٹرانسفر کے سلسلے میں اربوں روپے رشوت کی مد میں دیے جاتے تھے مگر اب یہ تمام کام میرٹ پر ہوگا۔ ہم نے ٹرانسفر پورٹل کے ذریعے رشوت کا خاتمہ کیا اور ای ٹرانسفر سے 70 ہزار اساتذہ کی تقرری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے اساتذہ کی پروموشن کے لیے پیسے کھلائے جاتے تھے مگر اب اس کے لیے اے سی آر لینی ہوگی۔ جو کام نہیں کرے گا اس کا نام سامنے آجائے گا، اس ضمن میں 3 لاکھ 88 ہزار میں سے 3 لاکھ 78 اساتذہ کی پروفائلنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ ساتھ ہی رواں سال 10 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کا ٹارگٹ تھا، 7 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے ایک سال سے کورونا وائرس کے باعث چھٹیاں منا رہے ہیں، امتحانات مکمل ہوجائیں، دو ہفتے بعد اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا لیکن ہم اساتذہ کے لیے اہم اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

مزید تحاریر

3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کاش ایسا ہسپتال بنالیتے جس پر انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانتی تھے تو کاش وہ نواز شریف کو بھی پاکستان واپس...

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں ایک کمپنی نے 1,098 قیراط کا ہیرا دریافت کیا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا تیسرا سب سے...

اس گرمی میں کہاں جائیں؟ آپ کے لیے 10 بہترین سیاحتی مقامات

پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں اِس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے لے کر شمال میں جہاں...

پارکس اور گراؤنڈ پر جو ہزاروں گھر بن چکے ہیں، انہیں گرانے کی ہماری ہمت نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، سندھ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے