36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

بجٹ کامیابی سے پاس ہوگا، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی رابطہ نہیں ہے، بجٹ کامیابی سے پاس ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔ بجٹ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ کیا بنا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف جماعتیں اپنا رونا رو رہی ہیں، حزب اختلاف ٹائی ٹائی ہوگئی ہے۔ یہ بجٹ کامیابی سے پاس بھی ہوگا اور وزیراعظم عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔

بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اگر تگڑی ہو تو سارے ساتھ ہوتے ہیں۔ مخالفین کی غلط فہمی ہے کہ کوئی چھوڑ جائے گا، چھوٹی موٹی ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف جماعتیں بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دیں۔ حزب اختلاف چاہتی ہے کہ بیرون ملک پاکستنایوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے۔ بجٹ پر 10 سے 15 دن بحث چلنی ہے، شور شرابہ تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج حزب اختلاف کی جماعتیں حکومتی بجٹ کو بے نقاب کریں گی۔ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور آج یہ ناکامی عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ حزب اختلاف میں بجٹ سے متعلق کوئی تقسیم نہیں ہے، بجٹ میں ریلیف کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اس حوالے سے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے جبکہ حکومت نے غلط اعدادوشمار دکھائے۔ ہمیں نظر نہیں آرہا کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کا پراسس فروری سے شروع ہوتا ہے۔ یہاں تو بجٹ آئی ایم ایف سے آرہا ہے اس لیے تاخیر کا شکار ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے