36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

امریکا کا پہلا مسلمان جج، پاکستانی نژاد زاہد قریشی کون ہیں؟

تازہ ترین

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...
- Advertisement -

امریکا میں پہلی بار فیڈرل بینچ کے لیے کسی مسلمان جج کی منظوری دی گئی ہے جو ایک پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ زاہد قریشی فیڈرل بینچ کے لیے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلمان ہوں گے، جو سپریم کورٹ سے محض ایک درجہ نیچے ہے۔

امریکی سینیٹ نے ‏16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے زاہد قریشی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ اب وہ امریکا کے وفاقی ضلع نیو جرسی میں خدمات انجام دیں گے۔

‏46 سالہ زاہد قریشی 1975ء میں نیو یارک میں پاکستانی تارکینِ وطن کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد نثار احمد قریشی نیو یارک کے ایک معروف ڈاکٹر تھے، جو اپنی اہلیہ شاہدہ قریشی کے ساتھ 70ء کی دہائی میں پاکستان سے ہجرت کر کے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ نثار قریشی نے 1969ء میں ڈھاکا یونیورسٹی، مشرقی پاکستان سے میڈیکل ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد 15 سال تک نیویارک میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن رہے۔ وہ گزشتہ سال اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

زاہد قریشی نے نائن الیون کے بعد انہوں نے ملٹری پراسیکیوٹر کی حیثیت سے فوج میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ 2004ء اور 2006ء میں انہیں عراق میں بھی تعینات کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، انہوں نے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں اسسٹنٹ اٹارنی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

صدر جو بائیڈن نے 30 مارچ 2021ء کو زاہد قریشی کی نامزدگی کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور 19 اپریل کو ان کی نامزدگی سینیٹ بھیجی گئی تھی۔ بائیڈن نے جن 11 افراد کو نامزد کیا، ان میں سے 9 خواتین اور صرف 2 مرد تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی سفید فام نہیں ہے۔

امریکی مسلمانوں نے زاہد قریشی کی تعیناتی کو سراہا ہے۔ مسلم پبلک افیئرز کونسل کے صدر سلام مریاتی نے کہا ہے کہ زاہد امریکی کی تعیناتی سے مستقبل میں عدلیہ میں مزید مسلمانوں کی آمد کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید تحاریر

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے