28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اگر میں بھی قانون توڑوں تو میرے خلاف بھی ایکشن لو، وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نہ میرا کوئی رشتہ دار ہے، نہ کوئی دوست ہے اور نہ ہمارا کوئی وزیر ہے، جو بھی قانون توڑے اور جب آپ ہمارے خلاف ایکشن لیں گے تو اس معاشرے کے اندر قانون کی بالادستی ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ایگل اسکواڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تب تک امن نہیں ہوسکتا جب تک آپ صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں لیکن بڑے بڑے قانون توڑنے والے اور طاقت ور لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے پولیس ڈر جائے۔ میں آج آپ سب سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے، کسی کی آپ کو فکر نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم آج تک آگے نہیں بڑھ سکے۔ ماضی میں پاکستانیوں کی دنیا بھر میں عزت تھی، جب ہمارے صدر امریکا گئے تو وہاں صدر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، برطانیہ گئے تو خود ملکہ برطانیہ انہیں لینے کے لیے آئیں۔ اگر آج ہم وہ روایت قائم نہیں رکھ سکے تو اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں طاقت ور کے لیے ایک اور غریب کے لیے دوسرا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیچارا غریب آدمی اپنی ریڑھی لیے پھر رہا ہے اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی لگاتا ہے۔ پولیس کو چاہیئے کہ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے ڈیل نہ کریں بلکہ کمزور طبقے کے لیے پولیس کے اندر رحم ہونا چاہیئے۔ جس ملک میں پولیس اپنا کام صحیح کرتی ہے تو دنیا اس چیز کی گواہ ہے کہ اس ملک میں خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں اور جب وہ اسلام آباد میں موجود پولیس اور یہاں کے امن کو دیکھتے ہیں تو پورے ملک کی عزت ہوتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم پولیس کو بہتر استعمال کرسکتے ہیں، وہ بیچارے سردیوں میں بھی پیکٹ میں کھڑے ہوتے ہیں، گرمی اور سردی کے مختلف حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر عمران خان قانون توڑتا ہے تو میرے خلاف بھی ایکشن لو، آپ کو ایکشن لینا چاہیئے۔ اگر میں غلطی کروں اور آپ ایکشن نہیں لیں گے تو میں آپ کے خلاف ایکشن لوں گا۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے