28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

ونڈوز 11 کی پہلی جھلک، نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

ونڈوز 10 پرسنل کمپیوٹرز کے لیے مائیکرو سافٹ کا بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کے اجرا کے موقع پر وعدہ کیا گیا تھا کہ اسے ہر 2 سال میں اپڈیٹ کیا جائے گا، نت نئی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جدید خصوصیات کمپیوٹر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ونڈوز 11 آ رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں خاص "نیا پن” نہیں ہے۔

دراصل ونڈوز 11 کا ایک ورژن آن لائن لِیک ہو گیا ہے، جسے مختلف ویب سائٹس پر ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ گو کہ ہم ہر گز تجویز نہیں کریں گے کہ اسے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیا جائے لیکن اب تک جن "بہادروں” نے یہ کام کیا ہے ان سے ہمیں نئی ونڈوز کی جو جھلک دکھائی دی ہے اس کے مطابق اس میں زیادہ تر تبدیلیاں ظاہری شکل و صورت کی اور چھوٹی موٹی ہیں۔

مثلاً ٹاسک بار میں آئیکونز کو درمیان میں کر دیا گیا ہے، جس سے ونڈوز کو ‘میک او ایس’ جیسی شکل مل رہی ہے۔ ویسے پریشان نہ ہوں، اگر آپ کو درمیان میں آئیکونز پسند نہ آئیں تو آپ اسے اپنے مزاج کے مطابق بائیں جانب بھی کر سکتے ہیں۔

پھر اسٹارٹ مینیو سے لائیو ٹائلز کا خاتمہ بھی کر دیا گیا ہے، شکر ہے خدا کا۔ اس کی جگہ pinned ایپس ہوں گی۔

آپ کو ونڈوز 11 میں ونڈوز کا لوگو بھی نئے انداز کا ملے گا۔ 2012ء میں ونڈوز 8 کی ریلیز کے وقت اسے تبدیل کر کے مربع منحرف (trapezoid) شکل کا کر دیا گیا تھا لیکن اب ایک ہی سائز کے چار مستطیل خانوں پر مشتمل لوگو موجود ہے۔

اس کے علاوہ تمام ونڈوز آئیکونز کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے، اب یہ زیادہ تر رنگین ہیں اور ذرا تھری ڈی سی لگتے ہیں۔ ونڈوز کے کنارے بھی ذرا ہموار اور گول کیے گئے ہیں۔ اس میں جب آپ maximize کے بٹن پر کلک کریں گے تو مختلف آپشنز ملیں گے کہ آپ ونڈوز کو کس جگہ پر اور کس طرح لاک کرنا چاہتے ہیں۔ کسی ایپ کے ساتھ side by side یا پھر تین، یا چار ایپس کی صورت میں۔

نئے وال پیپرز بھی شامل کیے گئے ہیں جو موجودہ وال پیپرز سے ذرا ذرا مختلف انداز اور مزاج کے ہیں۔ اور ہاں! ونڈوز 11 میں ایک مرتبہ پھر ونڈوز اسٹارٹ اپ میوزک شامل کر دیا گیا ہے ۔ ونڈوز 7 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ونڈوز اسٹارٹ ہونے پر کوئی جھنکار سنائی دے گی، ورنہ عرصے سے ونڈوز کا آغاز خاموشی سے ہوتا تھا۔

تو بس کل ملا کر یہی "جدت” ہے۔ مائیکرو سافٹ مبینہ طور پر اپنے اسٹور کو بھی اپڈیٹ کرے گا، لیکن جو ونڈوز 11 لیک ہوئی ہے، اس میں یہ شامل نہیں ہے۔

بلاشبہ یہ اپڈیٹ اچھا ہے، مائیکرو سافٹ عرصے سے ونڈوز 10 کی جگہ کچھ نیا لانے کی بات کر رہا تھا، کیونکہ یہ سب سے زیادہ لمبے عرصے تک رہنے والا آپریٹنگ سسٹم بن چکا ہے، اور اس نے ونڈوز ایکس پی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

لیکن اس نئی ونڈوز میں نیا کیا ہے؟ اگر واقعی لیک ہونے والا ورژن ہی فائنل ہے، تو اسے ونڈوز 11 کے بجائے 10.1 کہنا ہے۔

ڈیوڈ گولڈ مین ‘سی این این’ کے لیے لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ونڈوز 10 کو اُس وقت پیش کیا گیا تھا، جب اسمارٹ فونز پھیلتے جا رہے تھے اور پرسنل کمپیوٹرز کا استعمال محدود ہو رہا تھا۔ نئے کمپیوٹرز کی فروخت میں کمی آتی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی اور ہر دو سال میں نیا آپریٹنگ سسٹم لانے کے بجائے ونڈوز 10 ہی کو بہتر اور مستقل رواں رکھا۔

لیکن پھر کووِڈ آ گیا اور دنیا بدل گئی۔ لوگ ایک مرتبہ پھر پرسنل کمپیوٹرز کی طرف دوڑے کیونکہ اب گھر سے کام کرنے کا زمانہ ہے اور کمپیوٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مائیکروسافٹ نے یہ موقع گنوایا کیونکہ گوگل کی کروم بکس اور ایپل کے میکس نے میدان کافی حد تک مار لیا لیکن اب بھی ضرورت ہے کیونکہ دنیا ونڈوز کی دلدادہ ہے۔

اس صورت حال میں ہو سکتا ہے کہ ونڈوز 11 نسبتاً بہتر شکل و صورت والی ونڈوز 10 ہی لگے، لیکن کچھ نہ کچھ تو پیش کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت یہ نئی ونڈوز کیسی ہوگی؟ اس کے لیے باضابطہ رونمائی کا انتظار کرنا پڑے گا۔ ہو سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ کی زنبیل میں کوئی ایسی جادوئی چیز واقعی موجود ہو، جو اب تک نظر نہیں آئی۔ دیکھتے ہیں 24 جون کو ونڈوز 11 کی تقریبِ رونمائی میں کیا ہوتا ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے