28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کے خلاف ایکشن لینے سے ہرگز نہیں روکا، اسپیکر اسمبلی

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کا استعفیٰ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی خواہش ہوسکتی ہے تاہم میری پوری کوشش ہے کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی اسمبلی میں 3 دن سے جاری ہنگامہ آرائی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی صورتحال پر حکومتی اراکین اور حزب اختلاف سے رابطے میں ہوں۔ کچھ اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی ہے تو اس پر بھی اعتراضات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، اب کسی کو ایوان سے اٹھا کر باہر تو نہیں پھینک سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے جو بھی ایکشن لیا وہ اس وقت تک لیا جب تک میں اجلاس چلاتا رہا۔ اجلاس کے بعد کی ویڈیوز دیکھ کر ایکشن لیا ہے اور جو مینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق ہی اپنا کام سرانجام دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے خلاف ایکشن لینے سے ہرگز نہیں روکا۔

حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ اجلاس میں سب کو دلیل سے بات کرنی چاہیئے اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ بجٹ کیسا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرنے کا کہا تھا۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے