25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کو منشیات سے پاک کیا جانا چاہیئے۔ جہاں پولیس کی کوئی خرابی نظر آتی ہے تو میڈیا انہیں نہیں چھوڑتا، ہیروئن اور آئس کے بڑے ڈیلروں کو پکڑا جانا چاہیے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ دارالحکومت میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ کیا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ غریب ہمیشہ قانون کی زد میں آجاتا ہے جبکہ بڑے لوگوں کی شان دیکھ کر ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا۔ قانون غریب کے لیے ہی حرکت میں کیوں آتا ہے؟ چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کر بڑوں کو جانے نہیں دینا۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے بہتر انتظامات کرنے جارہے ہیں جس سے قانون صرف غریبوں کے لیے حرکت میں نہیں آئے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بھی مہیا کرنے جا رہا ہے۔ خواتین کا ایک بازار بھی بنانے جا رہے ہیں جہاں بس خواتین کی دکانیں ہوں گی۔ خواتین بازار کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ امن وامان سے سرمایہ کاری آتی ہے، اسلام آباد پولیس میں ایگل اسکواڈ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایگل اسکواڈ کو 20 گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل اسلام آباد پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں میں 9 نائجیرین اور 20 مقامی ڈیلرز شامل تھے۔ منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے کی کوکین، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے