28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

داسو ڈیم سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، وزیراعظم

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہیے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

ضلع اپر کوہستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر بجلی کی پیداواری صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے۔ داسو یائیڈرو پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، ہر مرحلہ 2160 میگاواٹ پر مشتمل ہے۔ داسو ڈیم کے پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے جس سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ یہ ڈیم نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح کی مہنگائی ساتھ لے کر آتی ہے، ہمیں تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی۔ 50 سال قبل صنعتوں کی ترقی کی اصل وجہ سستی بجلی ہی تھی۔ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی بجلی ملنے سے مہنگائی بھی اگلے کچھ سالوں میں کم ہوجائے گی۔ عوام اور صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ بجلی سستی ہونے سے صنعت کاری بھی ہوگی جس سے دولت میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج داسو ڈیم کا دورہ کیا جہاں ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں سے بات چیت بھی کی۔

مزدوروں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے تمام مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ داسو ڈیم پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس پراجیکٹ سے سستی بجلی مہیا ہوگی جس سے فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔ انڈسٹری تب چلے گی جب بجلی سستی ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم بھی بڑا منصوبہ ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے