25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اپنی قوتِ مدافعت بچائیں، یہ چیزیں نہ کھائیں  

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

کووِڈ-19 نے اپنی صحت پر دھیان دینے کے رجحان کو بڑھایا ہے اور اب قوتِ مدافعت ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے۔

وبا کے ہاتھوں درپیش مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ایسی خوراک اپنائی ہے کہ جو قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن پوری کوشش کے باوجود کہ کوئی خطرناک وائرس یا جراثیم ہمیں متاثر نہ کرے، ہم مسلسل ایسی خوراک کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو ہماری قوتِ مدافعت کو کمزور کرتی ہے۔ تو ایسی کون سی پانچ چیزیں ہیں، جن سے آپ کو وبا کے دوران ممکنہ حد تک دُور رہنا چاہیے۔

چینی

آج کے انسان کی دشمن نمبر ایک چینی کو ‘سفید زہر’ کہا جاتا ہے۔ یعنی آپ میٹھے کے شوقین ہیں اور قوتِ مدافعت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو بڑی مشکل پیش آئے گی۔ روزمرہ خوراک سے چینی کم ہونے کے آپ کی مجموعی صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کیونکہ میٹھی چیزیں کھانے سے خون میں شکر کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ایسے پروٹین یعنی لحمیات کی تحریک بڑھ جاتی ہے جو آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کھانے پینے کی میٹھی چیزوں میں کیلوریز یعنی حرارے بھی زیادہ ہوتے ہیں ، جو آپ کے مدافعت کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

نمک

نمک کا زیادہ استعمال آپ کے جسم میں مدافعت کے نظام میں زبردست تباہی مچاتا ہے۔ چپس، بیکری آئٹمز اور فروزن فوڈ میں بہت زیادہ نمک استعمال کیا جاتا ہے، جو آپ کی مدافعت کو کمزور کرتی ہیں اور یوں آپ کے جسم کے لیے بیماریوں کے خلاف لڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) تجویز کرتا ہے کہ ایک عام آدمی کو دن میں پانچ گرام سے زیادہ نمک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بمشکل ایک چائے کا چمچہ بنتا ہے۔

تلی ہوئی اشیا

تلی ہوئی چیزیں بڑے مزے کی لگتی ہیں، لیکن جسم میں مدافعت کے نظام کو متاثر کر کے یہ آپ کی مجموعی صحت کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ تلی ہوئی اشیا کا استعمال دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ تلی ہوئی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہو جاتے ہیں جو جسمانی سوزش اور خلیات (cells) کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیپ فرائیڈ چیزیں مثلاً فرنچ فرائز، سموسے، پیک شدہ چپس اور ایسی ہی دوسری چیزوں سے ممکنہ حد تک اجتناب کریں۔

کیفین

کافی اور چائے میں پائے جانے والا کیفین آپ کے سونے کے معمولات کو متاثر کر سکتا ہے، جس کا نتیجہ جسمانی سوزش کی صورت میں نکلتا ہے اور یوں آپ کا مدافعت کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ روزانہ چائے، کافی یا زیادہ کیفین رکھنے والے مشروبات پیتے ہیں تو غروبِ آفتاب کے بعد ان کا استعمال لازماً ترک کریں۔ خود کو روزانہ 2 کپ تک محدود کریں۔

شراب

شراب کو ‘ام الخبائث’ اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں کچھ بھی ایسا نہیں جو فائدہ مند ہو، خاص طور پر مدافعت کے نظام کے تو یہ تباہ کر کے رکھ دیتی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق شراب کا استعمال قوتِ مدافعت کو کمزور کر کے انسان کو کئی امراض کے دہانے پر لا کھڑا کر دیتا ہے۔ اس کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں مثلاً جگر اور گردوں پر۔ اس لیے وبا کے دوران تو شراب کی تباہ کاریاں کہیں بڑھ گئی ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے