26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

جن کے پاس یہ ایپ ہوگی، ان کا واٹس ایپ بند ہو جائے گا

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے موبائل پر چند مخصوص ایپس ڈاؤنلوڈ کی گئی ہوں گے تو ان کے اکاؤنٹ معطل کر دیے جائیں گے۔

ادارے کے مطابق اگر آپ کو ایپ کے اندر پیغام ملے جس میں لکھا ہو کہ آپ پر "عارضی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے” تو اس کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ کا کوئی ایسا ورژن استعمال کر رہے ہیں، جو آفیشل نہیں ہے اور واٹس ایپ اسے سپورٹ نہیں کرتا۔

اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہوگا اور صارف کو انتباہ دیا جائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ ختم بھی ہو سکتا ہے اور انہیں اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ خبردار کرنے کے باوجود اگر آپ عارضی پابندی کے باوجود آفیشل ایپ پر منتقل نہیں ہوتے تو آپ کا اکاؤنٹ مستقلاً بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ البتہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں آپ کی ایپ معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی۔

بیان میں جن ایپس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ WhatsApp Plus اور GB WhatsApp ہیں، لیکن ان جیسی کوئی بھی ایپ جو اصل واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگی، اس کی موجودگی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان ورژنز کا استعمال کمپنی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک الگ اعلان میں ایک بہت بڑی سہولت  بھی دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد لوگ پہلی بار اپنے فون کا استعمال کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ کا صارف کے فون سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ اس کی ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس کو بھی ڈیوائس سے کنیکٹ ہونا پڑتا ہے۔ لیکن نیا فیچر صارفین کے لیے تب بھی پیغامات بھیجنے یا وصول کرنا ممکن بناتا ہے جب ان کے فون کی بیٹری ختم ہو چکی ہو۔

فی الحال یہ زبردست فیچر چند صارفین کے لیے تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور ٹیم اسے بہتر بنانے اور مزید خصوصیات کا اضافہ کرنے کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کرے گی۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے