28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

چین کا مسافر طیارہ بھی مارکیٹ میں آ گیا

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

بالآخر چین نے کمرشل ہوائی جہازوں کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور رواں سال چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے ذریعے آپ چینی مسافر جہازوں میں سفر کا تجربہ کر سکیں گے۔

چین کی سرکاری ایئر لائن رواں سال کے اختتام سے پہلے نئے کومیک C919 ہوائی جہاز چلانا شروع کر دے گی۔ مجموعی طور پر کمپنی کو اس جہاز کے 1,000 آرڈرز مل چکے ہیں جو بیشتر چینی اداروں کے ہی ہیں۔

اس وقت ایئر لائن انڈسٹری میں بنیادی طور پر مقابلہ یورپ کے ہوائی جہازوں ایئر بیس اور امریکی ساختہ بوئنگ کے درمیان ہے، لیکن جلد ہی انہیں ایک اور مقابل کا سامنا ہوگا، یہ چین کا ادارہ کومیک ہے۔ جو اپنے نئے مسافر طیارے C919 کا تجربہ کر چکا ہے۔ یہ مختصر فاصلے کی پروازوں کے لیے بنایا گیا طیارہ ہے جبکہ طویل فاصلے کے لیے C929 بنایا جا رہا ہے۔

چین نے C919 پر کام کا آغاز 2008ء میں کیا تھا اور اس کے پہلے پروٹوٹائپ پر کام کا آغاز دسمبر 2011ء میں ہوا تھا، جس نے 5 مئی 2017ء کو پہلی پرواز کی تھی۔

یہ جہاز 156 سے 168 مسافروں کو لے کر 5,555 کلومیٹرز کے فاصلے تک جا سکتا ہے اور اس وقت مارکیٹ میں موجود بوئنگ 737 میکس اور ایئر بس اے 320 نیو کا مقابلہ کرے گا۔ اس جہاز کی وزن اٹھانے کی کُل گنجائش 20.4 ٹن ہوگی جبکہ یہ 40 ہزار فٹ کی بلند پر 834 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ چینی حکومت کے "ساختہ چین 2025ء” منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد چین کے غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

چائنا ایسٹرن ایئر لائن کا قیام 1988ء میں عمل میں آیا تھا، یعنی اس سال جب ایئر چائنا بھی قائم ہوئی تھی۔ آج یہ ایئر لائن تقریباً 250 مقامات کے لیے پروازیں چلاتی ہیں۔ اتنی بڑی ایئر لائن کا بڑے پیمانے پر چینی ساختہ طیارے استعمال کرنا ہوا بازی کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب ہوگا۔

 

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے