25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

پاکستان کورونا سے متاثر ممالک کی فہرست میں کس نمبر پر آگیا؟ تفصیلات جاری

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر آگیا، ملک بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 91 ہزار 727 کیسز رپورٹ۔

ڈان اخبار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں سب سے خطرناک بات کورونا کی ڈیلٹا قسم کی موجودگی ہے۔ جس کے بعد پی ایم اے کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے اپیل کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ورلڈ میٹرز انفو نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق برازیل 1 کروڑ 90 لاکھ کورونا کیسز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح فرانس، برطانیہ اور ترکی میں بھی 50 لاکھ تک کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

ویب سائٹ کی فہرست میں ایران 35 لاکھ کیسز کے ساتھ 13 ویں، انڈونیشیا 28 لاکھ مثبت کیسز کے ساتھ 15 ویں جبکہ بنگلہ دیش 11 لاکھ کیسز کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب یو اے ای 6 لاکھ 60 ہزار کے ساتھ 40ویں اور سعودی عرب 5 لاکھ کیسز کے ساتھ 45ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں 30ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 4.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 22 ہزار 811 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

صوبوں کی بات کی جائے تو اس وقت سندھ کورونا کیسز کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ قرار دیا گیا ہے جہاں 3 لاکھ 56 ہزار 929 کورونا کیسز موجود ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار618 تک جا پہنچی ہے جبکہ بلوچستان میں 29 ہزار 110 اور خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 40 ہزار 818 کورونا مریض موجود ہیں۔

وفاق کی حیثیت رکھنے والے شہر اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 84 ہزار 722 بتائی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی سب سے کم تعداد آزاد کمشیر 22 ہزار 116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 414 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے