28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

وبا کی صورت میں وہاں کے رہنے والے اس علاقے سے باہر نہ نکلیں، خطبہ حج

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

شیخ بندر بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ اللہ کے حکم کے مطابق ہمیں درگزر کا معاملہ کرنا چاہیے، جانور کو جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو تاکہ اسے تکلیف نہ ہو۔

مسجدہ نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کرام اپنے مناسک حج اللہ کے حکم کے مطابق بہترین طریقے سے ادا کریں۔ حجاج کرام اپنے لیے  اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کریں۔ جب آپ دعا کرتے ہیں تو فرشتے فخر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی اعلیٰ معیار کی تخلیق کی اور اسے دنیا میں بھیجا۔ اللہ نے فرمایا ہے کہ اے ایمان والوں! اپنے وعدوں اور حقوق کو پورا کرو اور آپس میں مساوات اور اخوت کے ساتھ رہیں۔

شیخ بندر بن عبد العزیز نے کہا کہ وبا کی صورت میں وہاں کے رہنے والے اس علاقے سے باہر نہ نکلیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو وہاں نہ جاؤ۔ وہاں کے لوگ بھی باہر نہ نکلیں، مسلمانوں کو چاہیے کہ ان مصائب اور آزمائشوں پر صبر کریں۔ اللہ نے فرمایا ہے کہ زمین پر فساد نہ پھیلاؤ، اللّٰہ سے ڈرتے رہو اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرو۔

خطبہ حج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی خوشنودی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی دو۔ آپس میں مساوات اور ہمدردی کا تعلق قائم کرو۔ احسان کرنے والے کو اللہ پاک 10 نیکیاں عنایت فرماتا ہے۔ احسان کرنے والے اور محبت کرنے والے کو اللہ جنت تک پہنچا دیتا ہے۔ بے شک نیکیاں بدی کو کھا جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ لوگوں کی دی گئی تکلیف پر صبر کیا جائے۔ تم احسان کرو کیونکہ اللہ تعالی احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ اللہ کی رحمت بہت قریب ہے، دنیا میں جو احسان کرے گا آخرت میں اس کا بھلا ہوگا۔ اللہ کا ارشاد ہے کہ نبی ﷺ آپ لوگوں سے کہیں کہ وہ احسان کریں، جب کوئی لوگوں کا احساس کرتا ہے تو اللہ اسے جنت کے دروازے تک پہنچا دیتا ہے۔

شیخ بندر بن عبد العزیز نے مزید کہا کہ ایک مسلمان کو حسنِ اخلاق اور اچھائی میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔ اچھائی کا معاملہ کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ بھی پسند کرتا ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے