25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

شیاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا، اب نظریں نمبر ایک پوزیشن پر

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘شیاؤمی’ (Xiaomi) بالآخر ایپل سے آگے نکل گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کمپنی 83 فیصد اضافے کے ساتھ اب 17 فیصد مارکیٹ شیئر پر قابض ہو چکی ہے اور وہ وقت دُور نہیں لگتا کہ وہ نمبر ایک تک پہنچ جائے۔

اِس وقت دنیا میں سب سے زیادہ سام سنگ کے فونز فروخت ہوتے ہیں، لیکن رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کا مارکیٹ شیئر 22 فیصد تھا اور دوسری سہ ماہی میں کم ہوتا ہوا 19 فیصد ہو چکا ہے، یعنی شیاؤمی سے صرف 2 فیصد آگے ہے اور اسے تشویش ہے۔

شیاؤمی کے لیے اس وقت امریکی مارکیٹ سب سے زیادہ اہم ہے کہ جہاں مئی کے مہینے میں اسے بلیک لسٹ سے نکالا گیا ہے لیکن اب بھی شیاؤمی عام طور پر دستیاب نہیں ہے۔ مغربی ممالک میں ‘ہواوی’ کے انجام کے بعد صارفین کو شیاؤمی پر بھی شبہات تھے لیکن صورت حال اب بدل رہی ہے اور اس کی وجہ ہے شیاؤمی کی شاندار مصنوعات۔

یہ چینی ادارہ صرف اسمارٹ فونز ہی نہیں بناتا بلکہ لیپ ٹاپس لے کر وائی فائی راؤٹرز، اسمارٹ اسپیکرز بلکہ روبوٹ ویکیوم کلینرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینیں اور پریشر کُکر تک بہت کچھ پیش کرتا ہے۔ بلکہ چین کے شہر شین چین میں تو ‘می اسٹور’ پر ٹیلی وژن، الیکٹرک اسکوٹرز بلکہ بہت کچھ ملتا ہے۔ ان میں سے کئی چیزیں اب تو پاکستان میں بھی عام دستیاب ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ شیاؤمی کے جدید اسمارٹ فونز سام سنگ کو نمبر وَن پوزیشن سے محروم کر دیں۔ خاص طور پر اس کا نیا ‘می 11’ کسی بھی فلیگ شپ فون کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج، جاندار ڈسپلے، ناقابلِ یقین آواز، 50 میگا پکسل کے بنیادی کیمرے کے علاوہ اس فون میں 67 واٹ کی ناقابلِ یقین چارجنگ بھی ہے یعنی کہ 36 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہو سکتا ہے۔ اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں جو اسے دنیا کے کسی بھی فون کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

کمپنی کی ہائپر چارج ٹیکنالوجی پر بھی کام ہو رہا ہے جو صرف 8 منٹ میں فون کو مکمل چارج کر سکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے سال تک یہ ٹیکنالوجی فونز میں نظر بھی آئے۔

اس کے علاوہ درمیانی قیمت کے فونز میں کمپنی کے ‘پوکو’ اور ‘ریڈمی’ برانڈز نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہوئی ہے۔

ایسے زبردست فونز اور ٹیکنالوجی کے ساتھ لگتا ہے کہ جلد ہی شیاؤمی سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا نمبر ایک برانڈ بن جائے گا۔

اس سہ ماہی میں شیاؤمی نے لاطینی امریکا کے لیے اپنے فونز کی فروخت میں 30 فیصد کا اضافہ کیا ہے جبکہ افریقہ اور مغربی یورپ میں بھی نمایاں اضافے دیکھنے میں آئے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں سام سنگ اور شیاؤمی کے بعد ایپل 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ اوپو اور ویوو 10، 10 فیصد کے ساتھ ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے