28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر، وزیراعظم کے فون ہیکنگ کا معاملہ متعلقہ فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت نے صحافیوں اور سیاسی حریفوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کیا، جب تفصیلات موصول ہوجائیں گی تو معاملہ متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ہیکنگ کی تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کی رپورٹ پر انتہائی تشویش ہے۔ مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیوں سے نہ صرف بھارت بلکہ پورا خطہ خطرناک حد تک پولرائز ہوگیا ہے۔

فواد چودھری سے سوال کیا گیا کہ یہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا جائے گا؟ جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کالز کی ہیکنگ کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون ہیکنگ کے لیے اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کی کمپنی کے جاسوسی سافٹ ویئر کا استعمال کر رہا تھا۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر میں صحافیوں، حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے موبائل فونز کی کامیاب نگرانی کی جاتی رہی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی زیر نگرانی رہنے والے نمبروں کی تعداد 1 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سمیت سینکڑوں نمبر پاکستان سے تھے۔ 17 میڈیا آرگنائزیشن کی شائع کردہ تحقیقات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک نمبر بھارت کی فہرست میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق پیگاسس ایک ایسا اسرائیلی سافٹ ویئر ہے جو اس قدر طاقتور ہے کہ یہ آپ کو فون کالز سن اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات باآسانی کاپی کیے جاسکت ہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے