28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

مریم نواز مجھ پر لگایا ایک الزام ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا، تنویر الیاس

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے پاپا کے یار کو خوش کرنے کے لیے ملکی سلامتی کے ادارون کو بیچ میں مت لائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ مریم صاحبہ آپ کی تکلیف کی مجھے اور ہماری پارٹی کو اچھی طرح سمجھ ہے۔ مریم آپ اپنے والد سے پوچھیں کہ وہ کس کس سے بھتہ لیا کرتے تھے۔

تنویر الیاس نے مریم نواز سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں نے مجھے کتنی بار سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی کی آفرز دیں۔ اس سب کے باوجود میں نے یہ آفر ٹھکرا دیں کیونکہ میں ایک کرپٹ کی کبھی حمایت نہیں کرسکتا۔ مریم نواز کو ایل او سی پر کھڑے ہوکر ادارون کو متنازعہ بنانے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔

معاون خصوصی کا مریم نواز کا چیلنج دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ میرے ساتھ اپنی پسند کے نیشنل ٹی وی پر مناظرہ کریں۔ اگر اخلاقی جرات ہے تو میدان میں آئیں اور اپنے الزامات ثابت کریں۔ اگر آپ ایک بھی الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو میں سیاست سے الگ ہوجاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر 5 سال آپ کی حکومت ریاستی وسائل کو نہ لوٹتی تو آپ آج جلسیاں نہ کر رہی ہوتیں۔ مریم نواز پورے آزاد کشمیر میں ناکام انتخابی مہم کے بعد من گھڑت الزامات پر اتر آئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دورانِ خطاب مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ باغ میں جس امیدوار کو اسلام آباد سے اسمگل کرکے آزاد کشمیر لایا گیا ہے، تنویر الیاس صاحب۔ ان پر الزام لگا ہے کہ انہوں نے کسی افسر کو ایک ارب روپے کی رشوت دی ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ 2016 میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہی تنویر الیاس نے ن لیگ سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا تھا تاکہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرسکیں۔ تنویر الیاس نے نواز شریف کو پیغام بھیجا تھا کہ میں 50 کروڑ روپے پارٹی فنڈ میں دے رہا ہوں۔ آپ مجھے ٹکٹ دیں لیکن نواز شریف نے واپس پیغام دیا کہ نواز شریف ٹکٹ دیتا ہے، اپنی جماعت کو بیچتا نہیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے