28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

کشمیری 3 سال میں پاکستان کے عوام کو ستانے والوں کو چلتا کریں، شہباز شریف

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جیسے ن لیگ نے پنجاب سمیت پورے پاکستان کو ترقی دی، اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام کو بھی ان کا حصہ دیں گے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا ولولہ، کارکنان کا جذبہ اور ووٹرز کا جوش شیر کی فتح کی نوید ہے۔ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ن لیگ کے جلسوں میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے ن لیگ کے ساتھ کشمیر کے عوام نے تاریخی محبت کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شیر کو ووٹ دینے کا مطلب مقبوضہ کشمیر اور خود کشمیریوں کے حقوق کا یقینی تحفظ اور ترقی کی ضمانت دینا ہے۔ کشمیری 3 سال میں پاکستان اور 8 سال میں خیبر پختونخوا کے عوام کو ستانے والوں کو چلتا کریں۔ عوام انتخابات والے دن گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔ پاکستان کے عوام کو مایوس اور مجبور کرنے والے آزاد کشمیر کو کچھ نہیں دے سکتے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب انتخابی مہم پر تمام لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام باشعور اور اہلِ بصیرت ہیں۔یہ جانتے ہیں کہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ ہم آزاد کشمیر میں موٹر ویز، تعلیم، صحت اور عوام کی ترقی کے مثالی منصوبے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا انتخاب باشعور کشمیریوں کے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا تاریخی فیصلہ ہوگا۔ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے لیے تعمیر، ترقی، خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس، جے کے پی پی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت کل 32 جماعتوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 33 حلقوں میں سے 602 امیدوار جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں سے 122 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے