25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

پیٹرول کی قیمت 5 روپے تک بڑھانے کی نوبت کیوں آئی؟ حماد اظہر نے بتادیا

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول پر حکومت نے اپنا ٹیکس آدھا کردیا جس کے باعث کئی 100 ارب کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، پوری دنیا میں اگر اس وقت کہیں سب سے سستا پیٹرول یا ڈیزل مل رہا ہے تو وہ پاکستان میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت تیل کی قیمت ہم سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پوری دنیا بالخصوص ہمارے خطے میں مہنگی ہوئی ہیں جس کی وجہ تجارتی نیٹ ورک کا متاثر ہونا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹور اور مارکیٹ ریٹ میں بھی فرق زیادہ ہوگیا ہے، اس فرق کو کم کرنے کے لیے نظر ثانی کی جارہی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ مہنگائی کا مؤثر توڑ نکالا جائے۔ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے۔ امریکا کی بات کی جائے تو 10 سال کی بلند ترین سطح پر اس وقت چیزیں فروخت ہورہی ہیں۔  ہماری اولین کوشش ہے کہ سب سے پہلے ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب آزاد کشمیر کے رزلٹ سامنے آئیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا۔ آزاد جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں ہیں۔ جب آپ کا کشمیر کا میلا ختم ہوگا اور آپ کے ہاتھ میں رزلٹ دیا جائے گا تب آپ کو شکست کا اندازہ ہوگا۔ نئے پاکستان کا جھنڈا جلد ہی آزاد جموں و کشمیر میں گاڑیں گے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کا کوئی ماضی نہیں، نہ انہوں نے کوئی کام کیا ہے، نہ ان کا کوئی تجربہ یا نظریہ ہے، وہ صرف وراثت کے بل بوتے پر سمجھتے ہیں کہ وہ پارٹیوں کے وارث بن جائیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے