28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا پابندیاں نا گزیر ہیں، اسد عمر

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی۔ ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن سے کورونا کے صحت پر اثرات کم کرنے میں برطانیہ بہترین مثال ہے۔ برطانیہ میں کیسز کی رفتار پہلے جیسی ہی رہی مگر ہسپتال کی ضرورت کم افراد کو پڑی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موجودہ کورونا لہر میں بھی مثبت کیسز پہلے کی طرح ہی بڑھے ہیں۔ اسد عمر نے برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن سے فوائد کے گراف بھی ٹوئٹ کیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحٰی سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد اور کراچی اور گلگت بلتستان میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیے جانے والے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے 500 آکسیجن سلنڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کے لیے موڈرنا ویکسین کی وافر مقدار ویکسینیشن سینٹرز کو مہیا کردی گئی ہے۔

عید کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے بھی مخصوص ایس او پیز پر عملدرآمد کو نہایت اہم قرار دیا گیا۔ اس حوالے میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے